اپ ڈیٹس
  • 230.00 انڈے فی درجن
  • 348.00 زندہ مرغی
  • 504.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 40.98 قیمت فروخت : 41.06
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 278.50 قیمت فروخت : 279.00
  • یورو قیمت خرید: 324.52 قیمت فروخت : 325.10
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 372.47 قیمت فروخت : 373.13
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 200.31 قیمت فروخت : 200.67
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 202.70 قیمت فروخت : 203.06
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.76 قیمت فروخت : 1.76
  • سعودی ریال قیمت خرید: 74.22 قیمت فروخت : 74.35
  • اماراتی درہم قیمت خرید: 75.85 قیمت فروخت : 75.98
  • کویتی دینار قیمت خرید: 909.24 قیمت فروخت : 910.87
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 489100 دس گرام : 419300
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 448338 دس گرام : 384356
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 8859 دس گرام : 7604
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
شہرکی خبریں

عیدالاضحیٰ کے پیش نظر 06 مویشی منڈیوں کیلئے ٹریفک انتظامات مکمل

18 May 2026
18 May 2026

(لاہور نیوز) عیدالاضحیٰ کے موقع پر شہر لاہور میں قائم کی جانے والی 6 مویشی منڈیوں کیلئے خصوصی ٹریفک انتظامات مکمل کرلئے گئے ہیں۔

چیف ٹریفک آفیسر لاہور سید عبدالرحیم شیرازی کی ہدایت پر شہریوں اور بیوپاریوں کی سہولت کیلئے جامع ٹریفک پلان تشکیل دے دیا گیا، زونل افسران سٹی اور صدر تمام ٹریفک انتظامات کی خود نگرانی کریں گے جبکہ 6 ڈی ایس پیز، 18 سیکٹر انچارجز اور 200 سے زائد ٹریفک وارڈنز مختلف مقامات پر تعینات کئے گئے ہیں۔

انہوں نے بتایا کہ رانگ پارکنگ اور تجاوزات کے خاتمے کیلئے 6 فوک لفٹرز بھی ڈیوٹی انجام دیں گے تاکہ ٹریفک کی روانی برقرار رکھی جا سکے۔

شہر میں برکی روڈ نزد پیراگون، شاہ پور کانجراں، کاہنہ کاچھا روڈ، سپورٹس کمپلیکس مناواں، سگیاں روڈ، ایل ڈی اے سٹی اور رائے ونڈ نزد حویلی مرکز پر مویشی منڈیاں قائم کی جائیں گی۔

 سید عبدالرحیم شیرازی کا کہنا تھا کہ شہریوں خصوصاً بیوپاریوں کو مویشی منڈیوں تک رسائی میں کسی قسم کی پریشانی کا سامنا نہیں ہو گا، جبکہ مین شاہراہوں پر کسی بھی جانور یا گاڑی کو کھڑا کرنے کی اجازت نہیں دی جائے گی۔

سی ٹی او لاہور  نے تمام زونل اور ڈویژنل افسران کو منڈیوں کے دورے کرنے کی ہدایت دیتے ہوئے کہا ہے کہ تمام مقامات پر انٹری، ایگزٹ پوائنٹس، پارکنگ اور معلوماتی بورڈز کو یقینی بنایا جائے۔

انہوں نے مزید ہدایت کی کہ ضلعی انتظامیہ کے تعاون سے ٹریفک پلان پر مکمل عملدرآمد کیا جائے جبکہ ٹریفک وارڈنز نوسربازوں، مشکوک افراد اور لاوارث اشیاء پر بھی کڑی نظر رکھیں گے۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے