اپ ڈیٹس
  • 230.00 انڈے فی درجن
  • 348.00 زندہ مرغی
  • 504.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 40.98 قیمت فروخت : 41.06
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 278.50 قیمت فروخت : 279.00
  • یورو قیمت خرید: 324.52 قیمت فروخت : 325.10
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 372.47 قیمت فروخت : 373.13
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 200.31 قیمت فروخت : 200.67
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 202.70 قیمت فروخت : 203.06
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.76 قیمت فروخت : 1.76
  • سعودی ریال قیمت خرید: 74.22 قیمت فروخت : 74.35
  • اماراتی درہم قیمت خرید: 75.85 قیمت فروخت : 75.98
  • کویتی دینار قیمت خرید: 909.24 قیمت فروخت : 910.87
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 489100 دس گرام : 419300
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 448338 دس گرام : 384356
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 8859 دس گرام : 7604
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
شہرکی خبریں

مغربی جوڑے نے قصور کے خاندان کو 130 سالہ غلامی سے نجات دلا دی

18 May 2026
18 May 2026

(ویب ڈیسک) قصور میں ایک غیر ملکی جوڑے نے انسانیت کی اعلیٰ مثال قائم کرتے ہوئے غریب خاندان کو نسل در نسل جاری قرضی غلامی سے نجات دلا دی۔

اطلاعات کے مطابق متاثرہ خاندان تقریباً 130 برس سے قرض کے بوجھ تلے دبا ہوا تھا، خاندان کے بزرگ نے کئی دہائیاں قبل ایک بھاری قرض لیا تھا جس کے بعد خاندان کی آنے والی نسلیں بھی قرض کی ادائیگی کیلئے بھٹہ پر بغیر اجرت کام کرنے پر مجبور رہیں۔

ذرائع کے مطابق خاندان کے افراد سخت اور غیر انسانی حالات میں اینٹیں بنانے کا کام کرتے رہے تاہم قرض کی رقم اور سود ختم ہونے کے بجائے مسلسل بڑھتا رہا، حال ہی میں پاکستان آنے والے ایک مغربی جوڑے نے خاندان کی حالت زار دیکھ کر ان کا مکمل قرض ادا کر دیا جس کے بعد خاندان کو غلامانہ مشقت سے آزادی حاصل ہو گئی۔

اس موقع پر جذباتی مناظر بھی دیکھنے میں آئے جب خاندان کی ایک خاتون  نے خوشی اور تشکر کے جذبات سے مغلوب ہو کر غیر ملکی شخص کو گلے لگا لیا، 

سوشل میڈیا پر اس واقعہ کو بڑے پیمانے پر سراہا جا رہا ہے، صارفین کا کہنا ہے کہ انسانیت مذہب، نسل اور قومیت سے بالاتر ہے، کئی افراد نے اس امر پر افسوس کا اظہار بھی کیا کہ مقامی سطح پر کسی صاحبِ حیثیت شخص  نے اس خاندان کی مدد نہیں کی۔

ایک صارف کا کہنا تھا کہ انسانیت تمام مذاہب سے بڑی ہے ایک اور سوشل میڈیا صارف کا کہنا تھا کہ مجھے افسوس ہوتا ہے کہ ایک غیر ملکی جوڑا انہیں اس ہولناک قرض سے نجات دلانے آیا، کئی صارفین  نے تنقید کرتے ہوئے کہا کہ یہ بہت افسوسناک ہے کہ پاکستان میں غریبوں کیلئے انصاف نہیں ہے۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے