(لاہور نیوز) مہنگائی اور پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کیخلاف جماعت اسلامی کا احتجاج، عوام نے حکومت کے خلاف شدید نعرے بازی کرتے ہوئے پیٹرول کی قیمتیں کم کرنے کا مطالبہ کیا۔
اس موقع پر جلسے سے خطاب کرتے ہوئے امیر جماعت اسلامی حافظ نعیم الرحمان نے کہا کہ جو یہ کہتے تھے کہ پیٹرول اور بجلی مہنگی ہونے پر لوگ نہیں نکلتے وہ عوام کو دیکھ لیں،آج سے ہماری بڑی تحریک کا آغاز ہو گیا ہے، حکومت کے تمام عوام دشمن اقدامات کے خلاف عوام نکلے ہیں۔
انھوں نے کہا کہ حکومت نے اپنی روش کو نہ بدلا تو عوام باہر نکلیں گے، وزیر اعظم اپنے سینے سے وہ پتھر کب ہٹائیں گے جس کورکھ کروہ پیٹرول کی قیمتیں بڑھاتے ہیں، پیٹرول کی قیمت میں ایک لیٹر پر 120 روپے لیوی اور50 روپے ٹیکسز شامل ہیں۔
حافظ نعیم الرحمان نے کہا کہ پاکستان کے حکمران آئی ایم ایف کے غلام ہیں، آئی پی پیز مافیا کو 3400 ارب روہے ادا کیے گئے، عوام کا خون نچوڑ کر جمع ہونے والے پیسے چندہاتھوں میں دء دیے جاتے ہیں، ن لیگ اور پیپلزپارٹی نے آئی ہی پیز مافیا کو مضبوط کیا۔
امیر جماعت اسلامی نے کہا کہ پاکستان میں موٹر سائیکلیں غریب لوگ چلاتے ہیں،صرف اس سال میں موٹر سائیکل چلانے والوں سے 1200 ارب روپے وصول کیا،جلد ہڑتال کی کال دیں گے،ملک بھر میں کوئی ایک بازار نہیں کھلے گا مکمل شٹر ڈاؤن ہو گا۔
