15 May 2026
(لاہور نیوز) 13 لاکھ سے زائد عازمین حج نے آج مسجد الحرام اور مسجد نبویﷺ میں نماز جمعہ کی ادائیگی کی۔
پاکستان سے سرکاری سکیم والے 77 ہزار 821 عازمین حج مکہ مکرمہ پہنچے ہیں جبکہ 6 ہزار 931 پاکستانی عازمین مدینہ منورہ میں عبادتوں میں مصروف ہیں۔
مکہ مکرمہ سے پاکستانی حج مشن کے مطابق عازمین چھتری، جائے نماز اور پانی کی بوتلیں ہمراہ رکھیں۔
