اپ ڈیٹس
  • 230.00 انڈے فی درجن
  • 358.00 زندہ مرغی
  • 519.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 41.06 قیمت فروخت : 41.13
  • یورو قیمت خرید: 326.35 قیمت فروخت : 326.94
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 376.91 قیمت فروخت : 377.59
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 202.15 قیمت فروخت : 202.51
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 203.28 قیمت فروخت : 203.64
  • سعودی ریال قیمت خرید: 74.24 قیمت فروخت : 74.38
  • کویتی دینار قیمت خرید: 909.40 قیمت فروخت : 911.03
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 487000 دس گرام : 417500
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 446413 دس گرام : 382706
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 8788 دس گرام : 7542
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
شہرکی خبریں

جمعۃ المبارک: آئی جی پنجاب کا سکیورٹی مزید سخت کرنے کا حکم

15 May 2026
15 May 2026

(لاہور نیوز) آئی جی پنجاب عبدالکریم نے جمعۃ المبارک کے موقع پر لاہور سمیت صوبہ بھر میں سکیورٹی مزید سخت کرنے کے احکامات جاری کر دیئے۔

آئی جی پنجاب  نے ہدایت کی ہے کہ مساجد، امام بارگاہوں، عبادت گاہوں، مزارات، مارکیٹوں اور دیگر حساس مقامات کی فول پروف سکیورٹی یقینی بنائی جائے۔

انہوں نے کہا کہ مساجد، امام بارگاہوں، کاروباری مراکز  کے اطراف اور اہم شاہراہوں پر پولیس پٹرولنگ میں اضافہ کیا جائے تاکہ شہریوں کے جان و مال کا تحفظ یقینی بنایا جا سکے۔

عبدالکریم  نے تمام ڈی پی اوز اور سینئر پولیس افسران کو فیلڈ میں موجود رہنے اور سکیورٹی انتظامات کا خود جائزہ لینے کی ہدایت بھی کی۔

آئی جی پنجاب کے مطابق مساجد، امام بارگاہوں اور حساس مقامات کے اطراف سرچ، سویپ اور کومبنگ آپریشنز جاری رکھے جائیں جبکہ سیف سٹیز کیمروں کے ذریعے عبادت گاہوں اور مذہبی مقامات کی مسلسل مانیٹرنگ کو یقینی بنایا جائے۔

انہوں  نے مزید ہدایت کی کہ سینئر پولیس افسران مساجد کے ذریعے شہریوں کے مسائل ان کی دہلیز پر سن کر فوری حل کرنے کے اقدامات کریں تاکہ عوام اور پولیس کے درمیان اعتماد کو مزید مضبوط بنایا جا سکے۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے