اپ ڈیٹس
  • 230.00 انڈے فی درجن
  • 348.00 زندہ مرغی
  • 504.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 40.98 قیمت فروخت : 41.06
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 278.50 قیمت فروخت : 279.00
  • یورو قیمت خرید: 324.52 قیمت فروخت : 325.10
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 372.47 قیمت فروخت : 373.13
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 200.31 قیمت فروخت : 200.67
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 202.70 قیمت فروخت : 203.06
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.76 قیمت فروخت : 1.76
  • سعودی ریال قیمت خرید: 74.22 قیمت فروخت : 74.35
  • اماراتی درہم قیمت خرید: 75.85 قیمت فروخت : 75.98
  • کویتی دینار قیمت خرید: 909.24 قیمت فروخت : 910.87
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 489100 دس گرام : 419300
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 448338 دس گرام : 384356
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 8859 دس گرام : 7604
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
شہرکی خبریں

امریکا کی جانب سے قبضے میں لیے جہاز میں موجود 11 پاکستانی واپس آگئے: اسحاق ڈار

15 May 2026
15 May 2026

(لاہورنیوز) نائب وزیراعظم ووزیرخارجہ اسحاق ڈار نے کہا ہے کہ امریکا کی جانب سے قبضے میں لیے گئے جہاز میں موجود 11 پاکستانی واپس آگئے۔

سماجی رابطے کی ویب ’ایکس‘ پر اپنے بیان میں اسحاق ڈار کا کہنا تھا کہ الحمدللہ!11پاکستانی اور20 ایرانی شہریوں کی واپسی میں کامیابی مل گئی۔

اُنہوں نے کہا کہ امریکی تحویل میں لے گئے جہازوں میں سوار افرادکی پاکستان کے ذریعے واپسی ہوئی، تمام پاکستانی اور ایرانی شہری محفوظ اور خیریت سے وطن پہنچے۔

نائب وزیراعظم کیا کہنا تھا کہ سنگاپور کے تعاون سے پاکستانی اور ایرانی شہریوں کی روانگی مکمل ہوئی، سنگاپور سے بینکاک پہنچنے کے بعد خصوصی پرواز اسلام آباد روانہ ہوئی۔

 

اسحاق ڈار کا کہنا تھا کہ ایرانی شہریوں کو بھی پاکستان کے ذریعے وطن واپسی میں سہولت فراہم کی ہے، اُنہوں نے سنگاپورحکومت اور وزیر خارجہ کا شکریہ ادا کیا۔

اُنہوں نے کہا کہ ایرانی وزیرخارجہ عراقچی کا پاکستان پر اعتماد قابلِ قدر ہے، امریکا کا 31 پاکستانی و ایرانی شہریوں کی واپسی میں تعاون قابل ستائش ہے، تھائی لینڈ حکومت نے بینکاک ٹرانزٹ میں سہولت فراہم کی۔

نائب وزیراعظم کا مزید کہنا تھا کہ وزارت خارجہ، وزارت داخلہ اور پاکستانی مشنز کی کاوشیں قابلِ ستائش ہیں، بیرون ملک پاکستانیوں کی حفاظت حکومت کی اولین ترجیح ہے۔

 

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے