اپ ڈیٹس
  • 233.00 انڈے فی درجن
  • 308.00 زندہ مرغی
  • 446.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • تولہ: 433500 دس گرام : 371656
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 397477 دس گرام : 340685
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 6902 دس گرام : 5916
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
شہرکی خبریں

افسران کے گھروں پر تعینات اضافی پولیس اہلکاروں کو واپس بلانے کیلئے اقدامات

15 May 2026
15 May 2026

(ویب ڈیسک) لاہور پولیس کے افسران کے گھروں پر تعینات اضافی اہلکاروں کو واپس بلانے کیلئے اقدامات جاری ہیں تاہم آپریشنز ونگ تاحال مکمل کامیابی حاصل نہ کر سکا۔

پولیس ذرائع کے مطابق بعض افسران  نے اضافی اہلکاروں کو واپس پولیس لائنز جانے کی اجازت دے دی جبکہ کچھ افسران  نے واپس بلائے جانے والے اہلکاروں کو چند گھنٹوں بعد دوبارہ طلب کر لیا۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ سینکڑوں اہلکار اب بھی لاہور میں تعینات مختلف افسران کے گھروں پر ڈیوٹیاں سرانجام دے رہے ہیں جبکہ آئی جی کے عہدے پر تعینات ایک افسر  نے بھی چند ہی گھنٹوں میں واپس بلائے گئے اہلکار دوبارہ طلب کر لئے۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے