اپ ڈیٹس
  • 230.00 انڈے فی درجن
  • 358.00 زندہ مرغی
  • 519.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 41.06 قیمت فروخت : 41.13
  • یورو قیمت خرید: 326.35 قیمت فروخت : 326.94
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 376.91 قیمت فروخت : 377.59
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 202.15 قیمت فروخت : 202.51
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 203.28 قیمت فروخت : 203.64
  • سعودی ریال قیمت خرید: 74.24 قیمت فروخت : 74.38
  • کویتی دینار قیمت خرید: 909.40 قیمت فروخت : 911.03
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 487000 دس گرام : 417500
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 446413 دس گرام : 382706
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 8788 دس گرام : 7542
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
شہرکی خبریں

اسٹیٹ آف دی آرٹ ٹریفک ایجوکیشن سکول تکمیل کے آخری مراحل میں داخل

15 May 2026
15 May 2026

(لاہور نیوز) ٹریفک پولیس شہریوں کو عالمی معیار کی ڈرائیونگ سہولیات فراہم کرنے کیلئے متحرک ہے۔

اس سلسلے میں اسٹیٹ آف دی آرٹ ٹریفک ایجوکیشن سکول تکمیل کے آخری مراحل میں داخل ہو گیا، سی ٹی او لاہور سید عبدالرحیم شیرازی نے نئے LTV/HTV ڈرائیونگ سکول کا دورہ کیا اور زیرِ تعمیر عمارت سمیت جاری و نامکمل کاموں کا تفصیلی جائزہ لیا۔

اس موقع پر انہوں  نے بلڈنگ کلرک کو ہدایت کی کہ تمام باقی ماندہ کام جلد از جلد مکمل کئے جائیں تاکہ منصوبہ بروقت فعال ہو سکے، سی ٹی او لاہور کے مطابق شہریوں کو اب کار اور موٹرسائیکل کے ساتھ بڑی گاڑیوں کی ڈرائیونگ ٹریننگ بھی فراہم کی جائے گی، جدید ڈرائیونگ سکول میں LTV، HTV اور 22 ویلر گاڑیوں کی پیشہ ورانہ تربیت دی جائے گی۔

سید عبدالرحیم شیرازی نے کہا کہ جدید ٹریفک ایجوکیشن سسٹم کے ذریعے روڈ سیفٹی کو فروغ دیا جائے گا اور ڈرائیونگ سکول کے قیام کا مقصد شہریوں کو تربیت یافتہ، ذمہ دار اور محفوظ ڈرائیور بنانا ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ جدید ڈرائیونگ ٹریننگ سے ٹریفک حادثات میں کمی لانے میں مدد ملے گی جبکہ تربیت یافتہ پروفیشنل ڈرائیورز کو اندرون و بیرون ملک روزگار کے بہتر مواقع بھی میسر آئیں گے۔

سی ٹی او لاہور کے مطابق شہر بھر میں کار اور موٹرسائیکل کی تربیت کیلئے 12 ڈرائیونگ سکولز بھی قائم کئے جا چکے ہیں۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے