اپ ڈیٹس
  • 230.00 انڈے فی درجن
  • 348.00 زندہ مرغی
  • 504.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 40.98 قیمت فروخت : 41.06
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 278.50 قیمت فروخت : 279.00
  • یورو قیمت خرید: 324.52 قیمت فروخت : 325.10
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 372.47 قیمت فروخت : 373.13
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 200.31 قیمت فروخت : 200.67
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 202.70 قیمت فروخت : 203.06
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.76 قیمت فروخت : 1.76
  • سعودی ریال قیمت خرید: 74.22 قیمت فروخت : 74.35
  • اماراتی درہم قیمت خرید: 75.85 قیمت فروخت : 75.98
  • کویتی دینار قیمت خرید: 909.24 قیمت فروخت : 910.87
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 489100 دس گرام : 419300
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 448338 دس گرام : 384356
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 8859 دس گرام : 7604
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
کھیل

قومی کرکٹرز کے ساتھ نئے سنٹرل کنٹریکٹ میں بڑے پیمانے پر ردوبدل کا امکان

15 May 2026
15 May 2026

(ویب ڈیسک) قومی کرکٹرز کے ساتھ نئے سال کے کنٹریکٹس میں بڑے پیمانے پر ردو بدل کا امکان ظاہر کیا جا رہا ہے۔

موجودہ سنٹرل کنٹریکٹس کا فنانشل ماڈل 30 جون کو ختم ہو جائے گا جبکہ نئے سنٹرل کنٹریکٹس کی مدت یکم جولائی سے شروع ہو گی۔ پاکستان کرکٹ بورڈ کے چیئرمین محسن نقوی فنانشل ماڈل کے حوالے سے فیصلہ کریں گے۔

سابق چیئرمین پی سی بی ذکاء اشرف کے دور میں 2023ء میں 3 برسوں کے لیے فنانشل ماڈل متعارف کرایا گیا تھا جسے موجودہ چیئرمین پی سی بی محسن نقوی کے دور میں تبدیل نہیں کیا گیا لیکن فٹنس اور پرفارمنس کی بنیاد پر کھلاڑیوں کی کیٹگریز میں ردو بدل کیا جاتا رہا۔

اب یکم جولائی سے نئے سنٹرل کنٹریکٹس کی مدت شروع ہو گی، اس سلسلے میں نئے سنٹرل کنٹریکٹس کے ناموں کے حوالے سے ابتدائی بات چیت جاری ہے۔

گزشتہ برس 30 کرکٹرز کو سنٹرل کنٹریکٹ دیا گیا تھا، پہلی مرتبہ اے کیٹگری میں کوئی کرکٹرز شامل نہیں تھا۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ نئے سنٹرل کنٹریکٹ میں بڑے پیمانے پر ردو بدل ہو گا، سنٹرل کنٹریکٹ میں موجود کئی کرکٹرز کی کیٹگریز میں تنزلی اور ترقی ہو گی۔

محمد نواز، عبداللّٰہ شفیق، فہیم اشرف، حسین طلعت اور خوشدل شاہ کی شمولیت کا امکان کم ہے جبکہ ازان اویس اور عبداللّٰہ فضل سمیت ڈومیسٹک پرفارمرز کی شمولیت کا امکان ظاہر کیا گیا ہے۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے