اپ ڈیٹس
  • 230.00 انڈے فی درجن
  • 348.00 زندہ مرغی
  • 504.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 40.98 قیمت فروخت : 41.06
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 278.50 قیمت فروخت : 279.00
  • یورو قیمت خرید: 324.52 قیمت فروخت : 325.10
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 372.47 قیمت فروخت : 373.13
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 200.31 قیمت فروخت : 200.67
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 202.70 قیمت فروخت : 203.06
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.76 قیمت فروخت : 1.76
  • سعودی ریال قیمت خرید: 74.22 قیمت فروخت : 74.35
  • اماراتی درہم قیمت خرید: 75.85 قیمت فروخت : 75.98
  • کویتی دینار قیمت خرید: 909.24 قیمت فروخت : 910.87
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 489100 دس گرام : 419300
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 448338 دس گرام : 384356
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 8859 دس گرام : 7604
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
کھیل

سٹریٹ چائلڈ ورلڈ کپ: پاکستان نے سیمی فائنل کیلیے کوالیفائی کر لیا

15 May 2026
15 May 2026

(لاہور نیوز) پاکستان نے سٹریٹ چائلڈ ورلڈ کپ کے سیمی فائنل کے لیے کوالیفائی کر لیا، پاکستان سٹریٹ چائلڈ فٹبال ٹیم کا فائنل میں رسائی کے لیے برازیل سے مقابلہ ہوگا۔

30 ممالک کے درمیان میکسیکو میں جاری سٹریٹ چائلڈ عالمی کپ ٹورنامنٹ 2026 کے انڈر16ایونٹ میں پاکستان سٹریٹ چلڈرن ٹیم نے اپنے چاروں میچز میں فتوحات پا کر سیمی فائنل میں جگہ بنا لی۔

پاکستان نے اپنے گروپ میچز میں انڈونیشیا،میزبان میکسیکو، روس اور ویلز کو شکست سے ہمکنار کیا،ٹورنامنٹ میں گرلز اور بوائز کے مختلف ایونٹس کا انعقاد ہورہا ہے۔

ٹورنامنٹ دنیا بھر میں سڑکوں سے جڑے بچوں کے حقوق، تحفظ اور شناخت کے لیے نوجوانوں کی قیادت میں چلنے والی تحریک ہے،کھیلوں کے ذریعے تعلیم اور سماجی تبدیلی کے لیے وقف تنظیم مسلم ہینڈ کے تحت عالمی کپ میں شرکت کرنے والی پاکستان ٹیم اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی میں بھی شرکت کرے گی۔

یاد رہے کہ پاکستان ٹیم نے قطر میں ہونے والے سٹریٹ چائلڈ فٹ بال عالمی کپ فٹبال ٹورنامنٹ 2022 میں دوسری پوزیشن کے ساتھ سلور میڈل حاصل کیا تھا۔

پاکستان سٹریٹ چلڈرن ٹیم کے کھلاڑیوں میں عبداللہ، مبشر شاہ، محمد حماد، ندیم حسین، محمد مصطفیٰ ،محمد عیسیٰ ،شاہد انجم، محمد کاشف ،محمد بلال اور محمد ابراہیم شامل ہیں۔ 

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے