اپ ڈیٹس
  • 239.00 انڈے فی درجن
  • 388.00 زندہ مرغی
  • 563.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 41.43 قیمت فروخت : 41.50
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 276.80 قیمت فروخت : 277.30
  • یورو قیمت خرید: 310.85 قیمت فروخت : 311.41
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 369.02 قیمت فروخت : 369.69
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 193.37 قیمت فروخت : 193.72
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 196.58 قیمت فروخت : 196.93
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.75 قیمت فروخت : 1.75
  • سعودی ریال قیمت خرید: 73.81 قیمت فروخت : 73.94
  • اماراتی درہم قیمت خرید: 75.37 قیمت فروخت : 75.51
  • کویتی دینار قیمت خرید: 898.85 قیمت فروخت : 900.47
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 427436 دس گرام : 366457
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 397477 دس گرام : 340685
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 6902 دس گرام : 5916
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
صحت

سرکاری ہسپتالوں میں فلو ویکسین کی دستیابی ممکن نہ ہو سکی

30 Oct 2026
30 Oct 2026

(لاہور نیوز) پنجاب بھر میں فلو ویکسین کی فراہمی تاحال ممکن نہ ہو سکی، سرکاری ہسپتالوں میں ویکسین کی عدم دستیابی برقرار ہے۔

مارکیٹ میں اس وقت چائنیز فلو ویکسین 1500 روپے میں دستیاب ہے، جبکہ ملٹی نیشنل کمپنیوں کی فلو ویکسین تاحال مارکیٹ میں نہیں پہنچ سکی، ہزاروں شہری ملٹی نیشنل کمپنیوں کی ویکسین کی آمد کے منتظر ہیں، جس کے باعث شہریوں پر اضافی مالی بوجھ پڑ رہا ہے۔

وزارت صحت کے مطابق فلو ویکسین کی خریداری میں قیمتوں کا مسئلہ درپیش ہے، ڈرگ ریگولیٹری اتھارٹی پاکستان کی جانب سے فلو ویکسین کی قیمتوں میں اضافے کی اجازت نہ ملنے کے باعث خریداری کا معاملہ تعطل کا شکار ہے۔

دوسری جانب ڈی جی ہیلتھ آفس میں بھی فلو ویکسین کی خریداری کا عمل تاحال مکمل نہیں ہو سکا، سرکاری ہسپتالوں میں ویکسین کی عدم دستیابی فلو کے سیزن میں شہریوں کیلئے تشویش کا باعث بن رہی ہے۔

چیف ڈرگ کنٹرولر پنجاب کے مطابق چند روز میں ملٹی نیشنل کمپنیوں کی فلو ویکسین پاکستان پہنچ جائے گی، ملٹی نیشنل کمپنیوں کے تحفظات دور کئے جا رہے ہیں تاکہ عوام کو معیاری ویکسین کی فراہمی ممکن بنائی جا سکے۔

چیف ڈرگ کنٹرولر کے مطابق شوگر کے مریضوں کیلئے اپیڈرا انسولین کی دستیابی بھی ممکن ہو چکی ہے۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے