(ویب ڈیسک) بنگلا دیش سے پہلا ٹیسٹ ہارنے والی پاکستان کرکٹ ٹیم سلہٹ میں شاپنگ کرنے پہنچ گئی۔
پاکستان ٹیم دوسرا ٹیسٹ میچ کھیلنے کیلئے سلہٹ میں موجود ہے جہاں قومی ٹیسٹ سکواڈ کے کھلاڑی شاپنگ کیلئے مقامی شاپنگ سنٹر گئے، کھلاڑیوں نے اس موقع پر ایک سٹور سے روایتی اشیاء خریدیں، کھلاڑیوں نے فیملی اور قریبی عزیز و اقارب کیلئے تحائف بھی خریدے۔
پاکستان کرکٹ ٹیم کے بعض کھلاڑیوں نے روایتی ساڑھیوں کی بھی خریداری کی۔
کھلاڑیوں نے فریش ہونے کیلئے آؤٹنگ کے طور پر شاپنگ کی، شاپنگ سنٹر جانے والوں میں بابر اعظم، شاہین آفریدی، حسن علی، سلمان علی آغا، عماد بٹ، ساجد خان، نعمان علی، غازی غوری، اذان اویس اور باؤلنگ کوچ عمر گل شامل تھے۔
کھلاڑیوں کیلئے شاپنگ سنٹر میں سکیورٹی کے انتظامات بھی کئے گئے تھے، اس موقع پر شہریوں نے کھلاڑیوں سے آٹوگراف لئے اور تصاویر بھی بنوائیں۔
واضح رہے کہ پاکستان اور بنگلا دیش کی ٹیموں کے درمیان دوسرا ٹیسٹ میچ کل سے سلہٹ میں شروع ہو گا۔ دو ٹیسٹ میچز کی سیریز میں بنگلا دیش کو ایک صفر سے برتری حاصل ہے۔
