30 Oct 2026
(لاہور نیوز) میو ہسپتال لاہور کے شعبۂ اطفال کے نیونیٹل نرسری یونٹ 2 (NNU-2) میں بستروں کی تعداد 40 سے بڑھا کر 53 کر دی گئی ہے جس کے نتیجے میں 13 نئے بستروں کا اضافہ ہوا ہے۔
حکام کے مطابق اس اقدام سے نومولود بچوں کو خصوصی طبی سہولیات کی فراہمی میں بہتری آئے گی اور زیادہ بچوں کو معیاری علاج معالجے کی سہولت میسر آ سکے گی۔
یہ پیش رفت شعبۂ اطفال اور ہسپتال انتظامیہ کی مشترکہ کاوشوں اور مریضوں کو بہتر طبی سہولیات فراہم کرنے کے عزم کا مظہر ہے۔
