اپ ڈیٹس
  • 230.00 انڈے فی درجن
  • 373.00 زندہ مرغی
  • 540.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 41.01 قیمت فروخت : 41.08
  • یورو قیمت خرید: 327.52 قیمت فروخت : 328.10
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 377.74 قیمت فروخت : 378.42
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 201.39 قیمت فروخت : 201.76
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 203.52 قیمت فروخت : 203.89
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.77 قیمت فروخت : 1.78
  • اماراتی درہم قیمت خرید: 75.85 قیمت فروخت : 75.99
  • کویتی دینار قیمت خرید: 910.31 قیمت فروخت : 911.94
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 491400 دس گرام : 421300
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 450447 دس گرام : 386189
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 8378 دس گرام : 7190
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
کھیل

لاہور میں قومی وائٹ بال کیمپ 15 مئی سے شروع ہوگا

13 May 2026
13 May 2026

(لاہور نیوز) نیشنل کرکٹ اکیڈمی میں قومی وائٹ بال کیمپ 15 مئی سے لاہور میں شروع ہوگا جو 21 مئی تک جاری رہے گا، کیمپ میں 28 کھلاڑی ٹریننگ سیشنز اور پریکٹس میچز میں حصہ لیں گے۔

کیمپ کا انعقاد آسٹریلیا کے خلاف آئندہ ایک روزہ سیریز کی تیاریوں کے سلسلے میں کیا گیا ہے۔ پاکستان اور آسٹریلیا کے درمیان تین ایک روزہ میچز کی سیریز 30 مئی سے 4 جون تک راولپنڈی اور لاہور میں کھیلی جائے گی۔

نیشنل کرکٹ اکیڈمی کا کوچنگ اسٹاف قومی وائٹ بال ٹیم کے کوچنگ سٹاف کے ساتھ مل کر کھلاڑیوں کی تربیت کرے گا۔

کیمپ میں عامر جمال، عبدالصمد، ابرار احمد، احمد دانیال، عاکف جاوید، عرفات منہاس، فیصل اکرم، فخر زمان، حیدر علی، حمزہ نذر، حارث رؤف، حنین شاہ، خواجہ محمد نافع، معاذ صداقت، مہران ممتاز، محمد فائق، محمد حسنین، محمد سلمان مرزا، نسیم شاہ، سعد بیگ، سعد مسعود، صاحبزادہ فرحان، شاداب خان، شامل حسین، سفیان مقیم اور عثمان خان شامل ہیں۔

پاکستان انڈر 19 ٹیم کے فاسٹ بولرز عبدالسبحان اور علی رضا بھی وائٹ بال کیمپ کا حصہ ہوں گے۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے