اپ ڈیٹس
  • 230.00 انڈے فی درجن
  • 373.00 زندہ مرغی
  • 540.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 41.01 قیمت فروخت : 41.08
  • یورو قیمت خرید: 327.52 قیمت فروخت : 328.10
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 377.74 قیمت فروخت : 378.42
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 201.39 قیمت فروخت : 201.76
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 203.52 قیمت فروخت : 203.89
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.77 قیمت فروخت : 1.78
  • اماراتی درہم قیمت خرید: 75.85 قیمت فروخت : 75.99
  • کویتی دینار قیمت خرید: 910.31 قیمت فروخت : 911.94
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 491400 دس گرام : 421300
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 450447 دس گرام : 386189
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 8378 دس گرام : 7190
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
کھیل

عائشہ ظفر ٹی 20 انٹرنیشنل میں سنچری بنانے والی دوسری پاکستانی خاتون کھلاڑی بن گئیں

13 May 2026
13 May 2026

(لاہور نیوز) پاکستان ویمنز کرکٹ ٹیم کی بیٹر عائشہ ظفر ٹی 20 انٹرنیشنل میں سنچری بنانے والی دوسری پاکستانی خاتون کھلاڑی بن گئیں۔

عائشہ ظفر نے 47 گیندوں پر سنچری بنا کر پاکستان کی جانب سے تیز ترین اور عالمی سطح پر مشترکہ طور پر تیسری تیز ترین سنچری کا اعزاز حاصل کیا۔

زمبابوے کے خلاف پاکستان ویمنز ٹیم نے 237 رنز بنا کر ٹی 20 کی تاریخ کا اپنا سب سے بڑا ٹوٹل بورڈ پر سجا دیا، پاکستان نے زمبابوے کو 153 رنز کے بڑے مارجن سے شکست دے کر اپنی سب سے بڑی جیت ریکارڈ کی۔

فاطمہ ثناء 46 وکٹوں کے ساتھ پاکستان کی جانب سے ٹی 20 انٹرنیشنل میں سب سے زیادہ وکٹیں لینے والی فاسٹ باؤلر بن گئیں، عائشہ ظفر نے ایک اننگز میں 17 چوکے لگا کر پاکستان کی جانب سے سب سے زیادہ باؤنڈریز لگانے کا ریکارڈ بھی اپنے نام کیا۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے