(ویب ڈیسک) بنگلا دیش نے پاکستان کو پہلے ٹیسٹ میچ میں 104 رنز سے شکست دے کر 2 ٹیسٹ میچوں کی سیریز ایک صفر سے جیت لی۔
ڈھاکا ٹیسٹ کے آخری روز بنگلا دیش نے پاکستان کو جیت کیلئے 268 رنز کا ہدف دے دیا، بنگلادیش کے خلاف پاکستان کی پہلی وکٹ 3 رنز پر گری تھی، جب امام الحق 2 رنز بنا کر آؤٹ ہوئے تھے، دوسری وکٹ 57 رنز پر گری تھی جب اذان اویس 15 رنز بنا کر پویلین لوٹ گئے۔
قومی ٹیم کی تیسری وکٹ کپتان شان مسعود کی صورت میں گری، وہ بھی 2 رنز بنا کر آؤٹ ہوئے جبکہ چوتھی وکٹ 119رنز پر گری، جب عبداللہ فضل 66 رنز بنا کر آؤٹ ہوئے۔
پاکستان کی پانچویں وکٹ 121 رنز پر گری تھی جب سلمان علی آغا 26 رنز بنا کر آؤٹ ہوئے تھے جبکہ چھٹی وکٹ 152 رنز پر گری، سعود شکیل 15 رن بنا کر آؤٹ ہوئے اور ساتویں وکٹ 153 رنز پر گری، محمد رضوان 15 رنز بنا کر پویلین لوٹ گئے۔
اس سے قبل میزبان ٹیم بنگلا دیش نے دوسری اننگز 9 کھلاڑی آؤٹ، 240 رنز پر ڈکلیئر کر دی تھی، پہلی اننگز کی 27 رنز کی برتری کے بعد پاکستان کو جیت کیلئے 268 رنز کا ہدف دیا۔
بنگلادیش نے ٹیسٹ کے پانچویں روز دوسری اننگز 152 رنز 3 کھلاڑی آؤٹ سے شروع کی، پانچویں دن کے آغاز پر بنگلا دیش کی چوتھی وکٹ 164 رنز پر گری، مشفق الرحیم 22 رنز بنا کر حسن علی کا شکار بنے۔
بنگلا دیش کی پانچویں وکٹ 190 رنز پر گری، لٹن ڈاس کو 11رنز پر شاہین شاہ آفریدی نے آؤٹ کیا، میزبان ٹیم کی چھٹی وکٹ 216 رنز پر گری، نجم الحسین شانتو 87 رنز بنا کر نعمان علی کا شکار بنے، بنگلا دیش کی 7 ویں وکٹ 225، آٹھویں وکٹ 232 اور نویں 240 رنز پر گری، جس کے بعد انہوں نے دوسری اننگز ڈکلیئر کر دی۔
بنگلا دیش کی طرف سے کپتان نجم الحسین شانتو نے 87 اور مومن الحق 56 رنز بنا کر نمایاں رہے۔
پاکستان کی جانب سے حسن علی اور نعمان علی نے 3، 3 شاہین شاہ آفریدی نے 2 اور محمد عباس نے 1 وکٹ حاصل کی۔
