اپ ڈیٹس
  • 230.00 انڈے فی درجن
  • 373.00 زندہ مرغی
  • 540.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 41.01 قیمت فروخت : 41.08
  • یورو قیمت خرید: 327.52 قیمت فروخت : 328.10
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 377.74 قیمت فروخت : 378.42
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 201.39 قیمت فروخت : 201.76
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 203.52 قیمت فروخت : 203.89
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.77 قیمت فروخت : 1.78
  • اماراتی درہم قیمت خرید: 75.85 قیمت فروخت : 75.99
  • کویتی دینار قیمت خرید: 910.31 قیمت فروخت : 911.94
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 491400 دس گرام : 421300
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 450447 دس گرام : 386189
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 8378 دس گرام : 7190
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
کھیل

بنگلادیش سے 260 رنز کا ہدف ملا تو یقینی طور پر ہم جیت کیلئے جائینگے: سلمان آغا

12 May 2026
12 May 2026

(ویب ڈیسک) پاکستان کرکٹ ٹیم کے بیٹر سلمان علی آغا نے کہا ہے کہ ٹیسٹ میچ کے آخری روز اگر بنگلا دیش کی جانب سے 70 اوورز میں 260 رنز کا ٹارگٹ ملا تو یقینی طور پر ہم جیت کے لیے جائیں گے۔

پیر کو پاکستان کے خلاف پہلے ٹیسٹ کے چوتھے روز کے کھیل کے اختتام تک بنگلادیش نے دوسری اننگز میں 3 وکٹ پر 152 رنز بنالیے اور پاکستان کے خلاف اس کی مجموعی برتری 179 رنز کی ہوگئی ہے۔

 ڈھاکا میں چوتھے روز کھیل کے اختتام پر پریس کانفرنس کرتے ہوئے سلمان علی آغا نے کہاکہ اس وقت آپ کچھ نہیں کہہ سکتے کہ کس کو ٹیسٹ میں برتری حاصل ہے، میچ کا آخری روز بڑا دلچسپ ہوگا ہم انہیں جلد از جلد آؤٹ کرنے کی کوشش کریں گے ، یہی ہماری حکمت عملی ہو گی۔

سلمان علی آغا نے کہا کہ اگر بنگلا دیشی بہادری کا مظاہرہ کرتے ہیں اور 70 اوورز میں 260 رنز کا ٹارگٹ دیتے ہیں تو یقینی طور پر ہم جیت کے لیے جائیں گے لیکن مجھے نہیں لگتا وہ ایسا کریں گے۔

انہوں نے کہا کہ میری ذاتی طور پر خواہش ہوگی کہ وہ 60 سے 70 اوورز میں ہمیں 260 تک ٹارگٹ دیں لیکن ایسا دکھائی نہیں دیتا۔ پانچویں روز اگر 30،40 اوورز میں 300 ٹارگٹ ملے تو یہ مشکل ہوتا ہے۔

سلمان علی آغا نے کہاکہ ٹیسٹ کے دوسرے روز ہم نے بہت اچھا کھیلا، ہم نے جلد آؤٹ بھی کیا اور بیٹنگ بھی اچھی کی تھی، پہلے دن ہم آگے نہیں تھے  جبکہ تیسرا روز ملا جلا رہا۔

انہوں نے کہا کہ ٹیسٹ میچ جب کھیل رہے ہوتے ہیں تو جیتنا ہی ترجیح ہوتا ہے، ہم یہی چاہیں گے کہ بنگلا دیش کو جلد از جلد آؤٹ کریں وہ کیا سوچ رہے ہیں یہ وہی بتا سکتے ہیں۔

سلمان علی آغا کا کہنا تھا کہ ورلڈ ٹیسٹ چیمپئن شپ کے آنے سے ٹیمیں اب میچ جیتنے کے لیے جاتی ہیں، پچز ایسی تیار کی جاتی ہیں جن سے نتیجہ نکلے۔ 10، 15 برس پہلے چلے جائیں تو ایسی پچز ہوتی تھیں ٹیسٹ ڈرا ہوتے تھے۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے