اپ ڈیٹس
  • 230.00 انڈے فی درجن
  • 373.00 زندہ مرغی
  • 540.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 41.01 قیمت فروخت : 41.08
  • یورو قیمت خرید: 327.52 قیمت فروخت : 328.10
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 377.74 قیمت فروخت : 378.42
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 201.39 قیمت فروخت : 201.76
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 203.52 قیمت فروخت : 203.89
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.77 قیمت فروخت : 1.78
  • اماراتی درہم قیمت خرید: 75.85 قیمت فروخت : 75.99
  • کویتی دینار قیمت خرید: 910.31 قیمت فروخت : 911.94
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 491400 دس گرام : 421300
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 450447 دس گرام : 386189
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 8378 دس گرام : 7190
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
کھیل

نعمان علی نے ثقلین مشتاق اور دانش کنیریا کو پیچھے چھوڑ دیا

12 May 2026
12 May 2026

(ویب ڈیسک) پاکستان کرکٹ ٹیم کے لیفٹ آرم سپنر نعمان علی نے ثقلین مشتاق اور دانش کنیریا کو پیچھے چھوڑ دیا۔

نعمان علی نے بنگلادیش کے خلاف پہلے ٹیسٹ میچ کی دوسری اننگز میں 3 وکٹیں حاصل کیں، اس دوران انہوں نے ٹیسٹ کرکٹ میں اپنی وکٹوں کی سنچری بھی مکمل کی۔

انہوں نے یہ کارنامہ اپنے 22 ویں ٹیسٹ میچ میں انجام دیا جس کے بعد وہ پاکستان کی جانب سے ٹیسٹ کرکٹ میں تیز ترین 100 وکٹیں حاصل کرنے والے سپنرز کی فہرست میں تیسرے نمبر پر آگئے ہیں۔

نعمان علی ٹیسٹ کرکٹ میں 100 وکٹیں حاصل کرنے والے معمر ترین باؤلر بھی بن گئے ہیں۔

پاکستان کی جانب سے ٹیسٹ کرکٹ میں مجموعی طور پر تیز ترین 100 وکٹیں حاصل کرنے کا اعزاز یاسر شاہ کے پاس ہے، انہوں نے یہ کارنامہ 17 میچز میں انجام دیا تھا۔

مجموعی طور پر دوسرے نمبر پر بھی سپنر سعید اجمل ہیں جنہوں نے 19 میچز میں 100 وکٹیں مکمل کی تھیں، سپنرز کی فہرست میں تیسرے نمبر پر اب نعمان علی ہیں جبکہ ثقلین مشتاق اور دانش کنیریا نے یہ کارنامہ 23 میچز میں انجام دیا تھا۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے