اپ ڈیٹس
  • 217.00 انڈے فی درجن
  • 298.00 زندہ مرغی
  • 432.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 41.02 قیمت فروخت : 41.09
  • یورو قیمت خرید: 318.60 قیمت فروخت : 319.18
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 366.76 قیمت فروخت : 367.42
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 194.78 قیمت فروخت : 195.13
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 196.04 قیمت فروخت : 196.39
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.72 قیمت فروخت : 1.72
  • سعودی ریال قیمت خرید: 74.11 قیمت فروخت : 74.24
  • اماراتی درہم قیمت خرید: 75.74 قیمت فروخت : 75.88
  • کویتی دینار قیمت خرید: 904.55 قیمت فروخت : 906.18
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 430100 دس گرام : 368800
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 394255 دس گرام : 338064
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 6767 دس گرام : 5808
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
کھیل

پاکستان ہاکی فیڈریشن کا ڈوپنگ کے خلاف بڑا فیصلہ،زیرو ٹالرینس پالیسی کا اعلان

10 May 2026
10 May 2026

(لاہور نیوز) پاکستان ہاکی فیڈریشن نے ڈوپنگ کے خلاف بڑا فیصلہ کرتے ہوئے زیرو ٹالرینس پالیسی کا اعلان کر دیا۔

پی ایچ ایف کے مطابق قومی ہاکی کیمپوں میں ڈوپنگ قوانین کی سخت خلاف ورزی پر کوئی رعایت نہیں برتی جائے گی، ڈوپنگ ٹیسٹ میں ملوث پائے جانے والے کھلاڑیوں کو فوری کیمپ سے معطل کیا جائے گا۔

صدر پی ایچ ایف وانی کی ہدایت پر لاہور اور اسلام آباد کیمپوں کے لیے نئی گائیڈ لائنز جاری کر دی گئیں۔
جاری کردہ ہدایات کے مطابق کھلاڑیوں کو اب واڈا کوڈ کی پاسداری کا تحریری حلف نامہ جمع کرانا ہوگا، قومی جونیئر اور سینئر ہاکی کیمپوں میں کھلاڑیوں کے کسی بھی وقت رینڈم ڈوپ ٹیسٹ لیے جائیں گے جبکہ ڈوپنگ سے بچنے یا ٹیسٹ نہ دینے والے کھلاڑیوں کے خلاف سخت تادیبی کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔

ممنوعہ ادویات سے بچاؤ کے لیے کھلاڑیوں کے لیے ہفتہ وار تعلیمی سیشنز منعقد کرنے کا فیصلہ بھی کیا گیا ہے علاوہ ازیں کیمپ کمانڈنٹس اور کوچز کھلاڑیوں کی ڈوپ ٹیسٹنگ کے عمل کو یقینی بنانے کے پابند ہوں گے۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے