اپ ڈیٹس
  • 230.00 انڈے فی درجن
  • 373.00 زندہ مرغی
  • 540.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • کویتی دینار قیمت خرید: 910.01 قیمت فروخت : 911.64
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 493900 دس گرام : 423400
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 452738 دس گرام : 388114
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 8400 دس گرام : 7209
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
کھیل

مشفق الرحیم نے ٹیسٹ کرکٹ میں عمران خان کا اہم ریکارڈ توڑ دیا

09 May 2026
09 May 2026

(ویب ڈیسک)بنگلادیشی بلے باز مشفق الرحیم نے پاکستان کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان عمران خان کا ریکارڈ توڑ دیا۔

گزشتہ روز پاکستان کے خلاف ٹیسٹ میچ کھیل کر مشفق الرحیم طویل ترین ٹیسٹ کیریئر والے دوسرے ایشین کھلاڑی بن گئے ہیں۔

مشفق الرحیم کا ٹیسٹ کیریئر 20 سال 351 دن پر محیط ہے۔ ان سے آگے سابق بھارتی کپتان سچن ٹنڈولکر ہیں جن کا ٹیسٹ کیریئر 24 سال ایک دن پر محیط تھا۔

پاکستان کے سابق کپتان عمران خان اب 20 سال 218 دن کے ساتھ طویل ترین ٹیسٹ کیریئر میں تیسرے ایشین کھلاڑی بن گئے ہیں۔

واضح رہے کہ مشفق الرحیم بنگلادیش کی جانب سے 100 ٹیسٹ میچز کھیلنے والے واحد کھلاڑی بھی ہیں۔

 

 

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے