اپ ڈیٹس
  • 230.00 انڈے فی درجن
  • 373.00 زندہ مرغی
  • 540.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • کویتی دینار قیمت خرید: 910.01 قیمت فروخت : 911.64
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 493900 دس گرام : 423400
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 452738 دس گرام : 388114
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 8400 دس گرام : 7209
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
کھیل

انگلینڈ کا پاکستان کیخلاف 5 ٹیسٹ میچز کی سیریز کروانے کا امکان

09 May 2026
09 May 2026

(ویب ڈیسک) انگلینڈ اینڈ ویلز کرکٹ بورڈ نے آئندہ فیوچر ٹور پروگرام میں پاکستان اور جنوبی افریقا کے خلاف پانچ، پانچ ٹیسٹ میچز کی ہوم سیریز شامل کرنے کا منصوبہ بنا لیا ہے۔

 

برطانوی میڈیا کی رپورٹس کے مطابق انگلینڈ نے دونوں کرکٹ بورڈز کے ساتھ ابتدائی بات چیت بھی کر لی ہے۔رپورٹس کے مطابق انگلینڈ کا نیا فیوچر ٹور پروگرام اگلے برس آسٹریلیا کے خلاف ہوم ایشیز سیریز سے شروع ہو گا جس کے بعد پاکستان اور جنوبی افریقا کے خلاف طویل ٹیسٹ سیریز شیڈول کیے جانے کا امکان ہے۔

برطانوی میڈیا کے مطابق بنگلا دیش اور سری لنکا کے خلاف ایک، ایک ٹیسٹ میچ کی مختصر سیریز بھی فیوچر ٹور پروگرام کا حصہ ہو گی جبکہ ان ٹیموں کے ساتھ وائٹ بال سیریز بھی کھیلی جائیں گی۔

رپورٹس میں کہا گیا ہے کہ بنگلادیش اور سری لنکا کے خلاف وائٹ بال سیریز انگلینڈ کرکٹ بورڈ کے لیے مالی طور پر فائدہ مند ثابت ہوں گی۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے