(لاہور نیوز) پاکستان اور بنگلا دیش کے درمیان جاری ڈھاکا ٹیسٹ میں میزبان ٹیم 413 رنز بناکر آؤٹ ہوگئی۔
آج میزبان ٹیم نے 4 وکٹ کے نقصان پر 301 رنز سے دن کا آغاز کیا۔
کھیل کے پہلے روز پاکستان نے ٹاس جیت کر پہلے بولنگ کرنے کا فیصلہ کیا جو بظاہر ان کے لیے مشکل فیصلہ محسوس ہوا کیونکہ پہلے دن پاکستان کے حصے میں صرف 4 وکٹ ہی آسکیں اور 85 اوورز کا کھیل ہوا۔
شاہین آفریدی، محمد عباس، حسن علی اور نعمان علی نے ایک، ایک وکٹ اپنے نام کی۔
بنگلادیش کی طرف سے محمود الحسن 8، شادمان اسلام 13، کپتان نجم الحسن شانتو نے 101 اور مومن الحق نے 91 رنز کی اننگز کھیلی اور یوں بنگلا دیش نے پہلے دن سکور بورڈ پر 301 رنز سجا لیے۔
آج دوسرے دن کے آغاز پر مشفیق الرحیم نے 48 اور لٹن داس نے 8 رنز کے ساتھ بلے بازی کا آغاز کیا تاہم لٹن داس 33 رنز بناکر محمد عباس کا شکار بنے۔
اس کے بعد مہدی حسن 10، تیج الاسلام 17 رنز بناسکے جب کہ مشفیق الرحیم 91 رنز پر پویلین لوٹ گئے۔
