اپ ڈیٹس
  • 216.00 انڈے فی درجن
  • 288.00 زندہ مرغی
  • 417.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 41.02 قیمت فروخت : 41.09
  • یورو قیمت خرید: 318.60 قیمت فروخت : 319.18
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 366.76 قیمت فروخت : 367.42
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 194.78 قیمت فروخت : 195.13
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 196.04 قیمت فروخت : 196.39
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.72 قیمت فروخت : 1.72
  • سعودی ریال قیمت خرید: 74.11 قیمت فروخت : 74.24
  • اماراتی درہم قیمت خرید: 75.74 قیمت فروخت : 75.88
  • کویتی دینار قیمت خرید: 904.55 قیمت فروخت : 906.18
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 430100 دس گرام : 368800
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 394255 دس گرام : 338064
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 6767 دس گرام : 5808
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
کھیل

بنگلادیش کے خلاف ٹیسٹ میں اذان اویس اور عبداللہ فضل کا ڈیبیو، کیپ مل گئی

08 May 2026
08 May 2026

(ویب ڈیسک) بنگلادیش کے خلاف سیریز کے پہلے ٹیسٹ میچ میں پاکستان کے اذان اویس اور عبداللہ فضل کو ٹیسٹ کیپ دے دی گئی۔

ڈھاکا میں ہونے والے سیریز کے پہلے ٹیسٹ میچ میں 21 سالہ اذان اویس کو محمد رضوان اور 23 سالہ عبداللہ فضل کو کپتان شان مسعود نے ٹیسٹ کیپ دی۔بیٹر اذان اویس کا کہنا ہے کہ بچپن میں والد نے میری کرکٹ کی کوچنگ کی، تاہم پڑھائی کی وجہ سے کرکٹ کھیلنا چھوڑ دی تھی اور پھر 16 سال کی عمر میں دوبارہ سے کرکٹ کا آغاز کیا۔

ان کا مزید کہنا ہے کہ مختلف مرحلوں میں مختلف کوچز ملتے رہے جس سے میرے کھیل میں نکھار آیا ہے، اذان اویس نے بتایا کہ مجھے پرفارمنس کے بعد 2 سے 3 سال کرکٹ نہیں ملی۔

پاکستان اور بنگلا دیش کے درمیان ٹیسٹ میچ ڈھاکا کے شیر بنگلا اسٹیڈیم میں کھیلا جا رہا ہے۔واضح رہے کہ گھٹنے کی انجری کے باعث بابر اعظم اس میچ کے لیے پاکستان ٹیم کو دستیاب نہیں ہیں۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے