اپ ڈیٹس
  • 230.00 انڈے فی درجن
  • 373.00 زندہ مرغی
  • 540.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • کویتی دینار قیمت خرید: 910.01 قیمت فروخت : 911.64
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 493900 دس گرام : 423400
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 452738 دس گرام : 388114
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 8400 دس گرام : 7209
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
کھیل

کراچی کا کھانا بہتر ہے یا لاہور کا، وسیم اکرم نے بتا دیا

08 May 2026
08 May 2026

(ویب ڈیسک) قومی کرکٹ ٹیم سابق کپتان وسیم اکرم نے کراچی اور لاہور کے کھانے پر جاری بحث پر اپنا فیصلہ سنا دیا۔

ایکس پر جاری ویڈیو میں وسیم اکرم نے کہا کہ سوشل میڈیا پر دیکھ رہا ہوں کہ کراچی اور لاہور کے کھانے کو لے کر بڑی بحث چل رہی ہے، تلواریں، گنڈاسے نکل آئے ہیں، لوگ لڑ رہے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ میں لاہوری ہوں، لاہور میں پیدا ہوا، 42 سال لاہور میں رہا اور گزشتہ 14 سال سے کراچی میں رہ رہا ہوں۔وسیم اکرم نے کہا کہ فواد چوہدری صاحب دوست ہیں، انہوں نے بھی کہا تھا کہ کراچی کا کھانا بس ٹھیک ہے، تو میں آج یہ بحث ختم کردیتا ہوں۔

انہوں نے کہا کہ میں ابھی پی ایس ایل کے فائنل کے لیے لاہور میں تھا تو میں اپنی پرانی جگہوں پر چکڑ چھولے کھانے گیا، ہوٹل سے چانپیں منگوائیں اور اس میں صرف مرچیں کھائی ہیں۔

وسیم اکرم نے معذرت کرتے ہوئے کہا کہ لاہور میں مخصوص جگہیں ضرور ہیں اچھے کھانوں کی لیکن کراچی میں مختلف قومیں رہتی ہیں تو آپ کو ہر جگہ مختلف طرح کے کھانے ملتے ہیں۔

ان کا مزید کہنا تھا کہ لاہور کے کھانوں میں اب مرچوں کا استعمال بڑھ گیا ہے جبکہ لاہوری تو اتنی مرچیں کھاتے ہی نہیں ہیں۔آخر میں وسیم اکرم نے بحث کا اختتام کرتے ہوئے کہا کہ کراچی میں کھانوں کی ورائٹی زیادہ ہے جبکہ لاہور میں کھانا اچھا ہے لیکن ورائٹی نہیں ہے۔

 

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے