اپ ڈیٹس
  • 230.00 انڈے فی درجن
  • 373.00 زندہ مرغی
  • 540.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • کویتی دینار قیمت خرید: 910.01 قیمت فروخت : 911.64
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 493900 دس گرام : 423400
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 452738 دس گرام : 388114
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 8400 دس گرام : 7209
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
شہرکی خبریں

لاہور میں انٹرنیشنل ایگری نمائش اور کانفرنس 2026 کا افتتاح

09 May 2026
09 May 2026

(لاہورنیوز) صوبائی وزیر صنعت و تجارت چودھری شافع حسین اور چائنیز قونصل جنرل مسٹر سن یان نے ایکسپو سینٹر میں 19 ویں انٹرنیشنل ایگری نمائش اور کانفرنس 2026 کا افتتاح کردیا۔

 

تین روزہ زرعی نمائش کا اہتمام محکمہ صنعت و تجارت پنجاب اور حنان چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری نے باہمی اشتراک سے کیا گیا ہے۔

حنان چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری کی صدر ہو ذولنگ، چائنیز کمپنیوں کے حکام ، ایم ڈی ایگری نمائش عزیز نظام اور بزنس کمیونٹی کے نمائندے تقریب میں موجود تھے۔

افتتاحی تقریب میں حنان چیمبر آف کامرس اور ای کامرس گیٹ وے پاکستان کے مابین زرعی مشینری میں تعاون کا معاہدہ بھی ہوا، صوبائی وزیر نے ایگری نمائش کے افتتاح کے بعد نمائش میں لگائے گئے سٹالز کا معائنہ کیا اور سٹالز پر رکھی گئی جدید زرعی مشینری میں گہری دلچسپی کا اظہار کیا۔

چودھری شافع حسین کا کہنا تھا کہ جدید زراعت پاکستان کا مستقبل ہے،زراعت کو قومی معیشت میں ریڑھ کی ہڈی کی حیثیت حاصل ہے ،وزیر اعظم شہباز شریف اور وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف نے جدید زراعت کے فروغ کیلئے تاریخ ساز اقدامات کئے ہیں ۔

اُنہوں نے کہا کہ پہلی مرتبہ پنجاب کسان کارڈ اور لائیو سٹاک کارڈ کا اجراء کیا گیا ہے، ان کارڈز کے ذریعے کسانوں کو زرعی لوازمات کی خریداری میں مدد مل رہی ہے ،کسانوں کو لیز پر زمین بھی فراہم کی جارہی ہے۔

صوبائی وزیر صنعت و تجارت کا کہنا تھا کہ معیاری بیج کی ڈویلپمنٹ اور کپاس کی پیداوار بڑھانے کیلئے اقدامات کئے گئے ہیں، جدید زراعت کے فروغ کیلئے چین کی ٹیکنالوجی سے استفادہ کریں گے ،چین کے سرمایہ کار پنجاب کے سپیشل اکنامک زونز میں زرعی آلات کی مینوفیکچرنگ کے پلانٹ لگائیں ۔

چودھری شافع حسین کا کہنا تھا کہ میں اپنے چین کے دوروں کے دوران زرعی مشینری بنانے والی متعدد کمپنیوں کے حکام سے ملاقاتیں کرچکا ہوں، ٹریکٹر سازی کی کمپنیاں پنجاب میں سرمایہ کاری کیلئے تیار ہیں، پنجاب میں مختلف شعبوں سے وابستہ کمپنیوں نے ایسمبلنگ پلانٹ لگا رکھے ہیں۔

اُنہوں نے کہا کہ چاہتے ہیں کہ پنجاب میں مینوفیکچرنگ کے پلانٹ بھی لگیں، پنجاب کے سپیشل اکنامک زونز میں سرمایہ کاری پر خصوصی مراعات دی جارہی ہیں ، بزنس فیسلیٹیشن سینٹرز کاروباری سرگرمیوں کیلئے 30 روز میں این او سی جاری کر رہے ہیں۔

صوبائی وزیر صنعت و تجارت کا کہنا تھا کہ پاکستان اور پنجاب کی تاریخ میں پہلی بار ویوو موبائل کی مینوفیکچرنگ فیصل آباد میں شروع ہونے جا رہی ہے، قائداعظم بزنس پارک شیخوپورہ میں 10 نئی فیکٹریوں کی تعمیر جاری ہے، انڈسٹری کی ضرورت اور صنعتکاروں کی ڈیمانڈ پر بنجر اراضی پر نئی انڈسٹریل اسٹیٹس بنا رہے ہیں ۔

چودھری شافع حسین نے کہا کہ میٹل پروسیسنگ زون گوجرانوالہ پر کام جاری ہے، انڈسٹریل اسٹیٹس میں برسوں سے جاری پراپرٹی کا کاروبار بند کروا دیا، اب انڈسٹریل اسٹیٹس میں صرف کارخانے ہی لگ رہے ہیں جس سے مقامی آبادی کو روزگار مل رہا ہے۔

اُن کا کہنا تھا کہ جدید زراعت کے فروغ اور ڈرون ٹیکنالوجی کیلئے ہواوے گروپ کے ساتھ مل کر کام کر رہے ہیں چین پاکستان کا مخلص دوست ہے اور ہمیں چین کی دوستی پر فخر ہے

دوسری جانب چائنیز قونصل جنرل مسٹر سن یان نے کہا کہ چین اور پاکستان کے مابین معاشی تعاون موجود ہے سی پیک نے باہمی دوستی اور اقتصادی تعاون کو مزید مضبوط کیا ہے، چین اور پنجاب کے مابین زرعی مشینری کے فروغ کیلئے اشتراک موجود ہے۔

علاوہ ازیں مسٹر سن یان کا کہنا تھا کہ جدید زراعت کے فروغ کیلئے پنجاب حکومت کے ساتھ تعاون جاری رکھیں گے۔

قبل ازیں صوبائی وزیر نے مقامی ہوٹل میں پاکستان چائنہ الیکٹرانک فیئر کا دورہ کیا، چین اور پنجاب کی بزنس کمیونٹی کے نمائندوں سے ملاقاتیں کیں اور نمائش میں لگائے گئے سٹالز کا معائنہ کیا۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے