اپ ڈیٹس
  • 230.00 انڈے فی درجن
  • 373.00 زندہ مرغی
  • 540.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • کویتی دینار قیمت خرید: 910.01 قیمت فروخت : 911.64
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 493900 دس گرام : 423400
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 452738 دس گرام : 388114
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 8400 دس گرام : 7209
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
شہرکی خبریں

بادلوں اورسورج کی آج بھی آنکھ مچولی، شہر کا موسم خوشگوار

09 May 2026
09 May 2026

(لاہور نیوز) شہر میں آج موسم خوشگوار، آسمان پر بادل چھائے ہوئے ہیں اور ٹھنڈی ہوائیں چل رہی ہیں۔

محکمہ موسمیات کے مطابق 8 کلو میٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے چلنے والی ہواؤں نے گرمی کی شدت میں کمی کر دی ہے۔

محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ شہر کا موجودہ درجہ حرارت 29 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا ہے، جبکہ دن کے دوران زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 38 ڈگری سینٹی گریڈ تک جانے کا امکان ہے۔ ہوا میں نمی کا تناسب 47 فیصد ریکارڈ کیا گیا ہے، جس کے باعث موسم قدرے مرطوب مگر خوشگوار محسوس ہو رہا ہے۔

آج سورج اور بادلوں کے درمیان آنکھ مچولی جاری رہنے کا امکان ہے، تاہم شہر میں آج بارش کی کوئی پیشگوئی نہیں کی گئی۔

  محکمہ موسمیات کے مطابق آئندہ ہفتے کے دوران بادل برسنے کے امکانات موجود ہیں، جس سے موسم مزید خوشگوار ہو سکتا ہے۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے