اپ ڈیٹس
  • 230.00 انڈے فی درجن
  • 383.00 زندہ مرغی
  • 555.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • کویتی دینار قیمت خرید: 910.01 قیمت فروخت : 911.64
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 493900 دس گرام : 423400
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 452738 دس گرام : 388114
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 8400 دس گرام : 7209
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
شہرکی خبریں

پیپلز پارٹی لاہور کی جانب سے “معرکۂ حق” ریلی کا انعقاد

08 May 2026
08 May 2026

(لاہور نیوز) پاکستان پیپلز پارٹی لاہور کے زیر اہتمام بنیانِ مرصوص کے حوالے سے “معرکۂ حق” ریلی نکالی گئی۔

ریلی میں فوجی بینڈ، گاڑیاں، موٹر سائیکلیں اور پیدل کارکنان کی بڑی تعداد نے شرکت کی جبکہ شرکاء نے “پاکستان زندہ باد” اور “پاک فوج زندہ باد” کے نعرے لگائے پیپلز پارٹی لاہور کے صدر  فیصل میر، مجید غوری، منظر عباس کھوکھر، آغا تقی سمیت دیگر رہنماؤں اور کارکنان نے شرکت کی، ریلی کینال روڈ پہنچ کر اختتام پذیر ہوئی۔

 

 

 

ریلی سے خطاب کرتے ہوئےپی پی پی لاہور کے صدر فیصل میر  نے کہا ہے کہ عوام کی مسلح افواج سے محبت مثالی ہے اور قوم بھارت کے خلاف بہادر افواج کی فتح کا جشن منا رہی ہے۔

انہوں نے کہا کہ ذوالفقار علی بھٹو کے ایٹمی پروگرام کی وجہ سے پاکستان کا دفاع ناقابلِ تسخیر بنا جبکہ آصف علی زرداری اور بلاول بھٹو زرداری کے کردار کو بھی سراہا۔

 

 

 

فیصل میر کا کہنا تھا کہ قوم دشمن کا مقابلہ ڈٹ کر کرے گی۔

 
Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے