اپ ڈیٹس
  • 230.00 انڈے فی درجن
  • 383.00 زندہ مرغی
  • 555.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • کویتی دینار قیمت خرید: 910.01 قیمت فروخت : 911.64
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 493900 دس گرام : 423400
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 452738 دس گرام : 388114
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 8400 دس گرام : 7209
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
شہرکی خبریں

صدر مملکت، وزیر اعظم کا سیکورٹی فورسز کو کامیاب کارروائیوں پر خراج تحسین

08 May 2026
08 May 2026

(لاہور نیوز) صدرِ مملکت آصف علی زرداری نے خیبرپختونخوا میں فتنہ الخوارج کے خلاف کامیاب کارروائیوں پر سیکیورٹی فورسز کو خراجِ تحسین پیش کیا۔

صدرِ مملکت نے  ٹانک اور ڈیرہ اسماعیل خان میں بھارتی پشت پناہی میں سرگرم فتنہ الخوارج کے پانچ دہشت گردوں کو ہلاک کرنے پر سیکیورٹی فورسز کی پیشہ ورانہ صلاحیتوں کی تعریف کی۔

انہوں نے کہا ملک سے دہشت گردی کے ناسور کے مکمل خاتمے تک کارروائیاں جاری رکھی جائیں۔بھارتی سرپرستی میں سرگرم دہشت گرد عناصر کے خلاف سیکیورٹی فورسز کی کامیاب کارروائیاں قومی عزم کی عکاس ہیں۔

وزیر اعظم محمد شہباز شریف  نے ضلع ٹانک اور  ضلع ڈیرہ اسماعیل خان میں بھارتی حمایت یافتہ،  فتنتہ الخوارج کے خلاف کامیاب کارروائیوں پر سیکیورٹی فورسز کو خراج تحسین پیش کیا۔

وزیراعظم  نے  ان آپریشنز میں فتنتہ الخوارج  کے 5 دہشت گردوں کو ہلاک کرنے پر سیکیورٹی فورسز کی پذیرائی کی ۔ وزیر اعظم نے کہا  عزم استحکام کے ویژن کے تحت سیکیورٹی فورسز دہشت گردی کے خلاف بڑی کامیابیاں حاصل کر رہی ہیں۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے