08 May 2026
(لاہور نیوز) پاکستان اور بنگلا دیش کے درمیان ڈھاکا میں کھیلے جارہے پہلے ٹیسٹ میچ میں پاکستان نے ٹاس جیت کر پہلے بولنگ کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔
واضح رہے کہ بنگلا دیش کے خلاف پہلے ٹیسٹ میچ میں بابراعظم انجری کے باعث شرکت نہیں کر پائیں گے۔
پہلے ٹیسٹ میچ میں اذان اویس اور امام الحق اوپننگ کریں گے جبکہ ان کے بعد عبد اللہ فضل کو بیٹنگ آرڈر میں شامل کیا گیا ہے۔
ان کے بعد شان مسعود، سعود شکیل، محمد رضوان، سلمان علی آغا، شاہین آفریدی، نعمان علی، حسن علی اور محمد عباس کو سکواڈ میں شامل گیا ہے۔
ادھر چیئرمین پی سی بی محسن نقوی ایک روزہ دورے پر ڈھاکا پہنچ گئے ہیں جہاں وہ میچ دیکھیں گے اور اہم ملاقاتیں بھی کریں گے۔
