اپ ڈیٹس
  • 230.00 انڈے فی درجن
  • 383.00 زندہ مرغی
  • 555.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • کویتی دینار قیمت خرید: 910.01 قیمت فروخت : 911.64
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 493900 دس گرام : 423400
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 452738 دس گرام : 388114
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 8400 دس گرام : 7209
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
تفریح

ہانیہ عامر کی نئی لُک سوشل میڈیا پرمذاق بن گئی، شدید ٹرولنگ

08 May 2026
08 May 2026

(ویب ڈیسک) پاکستان شوبز کی سپر سٹار ہانیہ عامر ایک بار پھر خبروں کی زینت بن گئیں، تاہم اس بارانہیں سوشل میڈیا پر شدید ٹرولنگ کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔

حال ہی میں ہانیہ عامر نے گاڑیوں کے ایک ایونٹ میں شرکت کی، جہاں انہوں نے مہندی گرین رنگ کا فرشی شلوار قمیض زیب تن کیا، جس کے ساتھ دوپٹہ اور کھلے قدرتی ویوی بال ان کے انداز کا حصہ تھے۔ تاہم ان کے لُک میں سب سے زیادہ توجہ کا مرکز مستطیل شکل کی عینک بنی، جس نے مداحوں کو حیران بھی کیا اور سوشل میڈیا پر تبصروں کا طوفان بھی کھڑا کر دیا۔

ہانیہ کے اس نئے انداز پر انٹرنیٹ صارفین نے خاصے چٹ پٹے تبصرے کیے۔ ایک صارف نے لکھا کہ وہ ریٹائرڈ سرکاری ٹیچر لگ رہی ہیں، جبکہ ایک اور نے کہا کہ پہلی بار معلوم ہوا کہ ہانیہ عامر بھی خراب لگ سکتی ہیں۔

کچھ صارفین نے ان کے انداز کو نئی نویلی دلہن سے تشبیہ دی، جبکہ بعض نے کہا کہ وہ روایتی بہو والے انداز میں نظر آئیں۔ ایک تبصرہ یہ بھی سامنے آیا کہ پہلی نظر میں وہ کسی بزرگ خاتون جیسی محسوس ہوئیں۔

چند سوشل میڈیا صارفین نے ہانیہ کے اس انداز کا موازنہ بھارتی اداکار عامر خان کی سابق اہلیہ کرن راؤ سے بھی کیا، جبکہ کچھ نے مزاحیہ انداز میں انہیں مختلف معروف شخصیات سے مشابہ قرار دیا۔

اگرچہ ہانیہ عامر اکثر اپنے فیشن تجربات اور منفرد اسٹائل کی وجہ سے خبروں میں رہتی ہیں، لیکن اس بار ان کا یہ لُک مداحوں کے لیے غیر متوقع ثابت ہوا اور سوشل میڈیا پر خوب بحث کا موضوع بن گیا۔ تاہم ہمیشہ کی طرح ہانیہ کی مقبولیت میں کوئی کمی نظر نہیں آ رہی، کیونکہ تنقید کے باوجود وہ بدستور انٹرٹینمنٹ دنیا کی نمایاں ترین شخصیات میں شامل ہیں۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے