اپ ڈیٹس
  • 230.00 انڈے فی درجن
  • 383.00 زندہ مرغی
  • 555.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • کویتی دینار قیمت خرید: 910.01 قیمت فروخت : 911.64
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 493900 دس گرام : 423400
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 452738 دس گرام : 388114
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 8400 دس گرام : 7209
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
تفریح

وائرل ویڈیو نے زندگی بدل دی، اظہر میمن کو پی ٹی وی میں ملازمت مل گئی

07 May 2026
07 May 2026

(ویب ڈیسک) کراچی کی سڑکوں پر کام کرتے ہوئے منظرِ عام پر آنے والے اظہر میمن کی زندگی نے غیر متوقع موڑ لے لیا۔ سوشل میڈیا پر وائرل ہونے والی ویڈیوز کے بعد انہیں پاکستان ٹیلی ویژن کارپوریشن میں بی ایس 16 کی ملازمت کی پیشکش کردی گئی ہے۔

اظہر میمن نے پاکستان کے معروف تعلیمی ادارے انسٹیٹیوٹ آف بزنس ایڈمنسٹریشن کراچی سے ایم بی اے کی ڈگری حاصل کی تھی۔ تاہم زندگی کے نشیب و فراز نے انہیں ایسے حالات سے دوچار کر دیا کہ وہ کراچی کی سڑکوں پر محنت مزدوری کرتے دکھائی دیے۔

میڈیا پر سامنے آنے والے ان کے انٹرویو اور ویڈیوز نے سوشل میڈیا صارفین کو جذباتی کر دیا تھا۔ لوگوں نے حیرت کا اظہار کیا کہ ملک کے بہترین تعلیمی اداروں میں شمار ہونے والے آئی بی اے سے تعلیم حاصل کرنے والا نوجوان ایسے حالات تک کیسے پہنچ گیا۔

اظہر میمن کی وائرل ویڈیو کے بعد وفاقی وزیر عطا تارڑ نے ان سے ملاقات کی، جس کے بعد ان کی پیشہ ورانہ معاونت کے لیے اقدامات کیے گئے۔ اب انہیں پاکستان ٹیلی وژن نیٹ ورک میں 16 گریڈ کی پوسٹ کی پیشکش کی گئی ہے۔

سوشل میڈیا پر اظہر میمن کی آفر لیٹر کے ساتھ تصویر بھی تیزی سے وائرل ہو رہی ہے، جبکہ صارفین اس پیش رفت کو امید اور حوصلے کی علامت قرار دے رہے ہیں۔

کئی صارفین نے اس خبر پر خوشی کا اظہار کرتے ہوئے لکھا کہ اللّٰہ جب چاہے حالات بدل سکتا ہے۔ بعض نے اسے قسمت کا خوبصورت موڑ قرار دیا، جبکہ کچھ افراد نے اس جانب بھی توجہ دلائی کہ معاشرے میں ایسے بے شمار باصلاحیت لوگ موجود ہیں جنہیں اب بھی کسی مدد یا موقع کا انتظار ہے۔

اظہر میمن کی کہانی کو سوشل میڈیا کی مثبت طاقت کی ایک مثال کے طور پر دیکھا جا رہا ہے، جہاں ایک وائرل ویڈیو نے ایک شخص کی زندگی بدل کر رکھ دی۔

 

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے