اپ ڈیٹس
  • 246.00 انڈے فی درجن
  • 368.00 زندہ مرغی
  • 533.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 40.86 قیمت فروخت : 40.93
  • یورو قیمت خرید: 327.13 قیمت فروخت : 327.71
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 378.99 قیمت فروخت : 379.67
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 201.07 قیمت فروخت : 201.43
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 205.16 قیمت فروخت : 205.53
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.78 قیمت فروخت : 1.79
  • کویتی دینار قیمت خرید: 910.04 قیمت فروخت : 911.67
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 482200 دس گرام : 413400
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 442013 دس گرام : 378947
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 7876 دس گرام : 6759
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
تفریح

بھارتی پنجاب کے وزیراعلیٰ بھی دنیا نیوز کے پروگرام 'مذاق رات' کے مداح نکلے

05 May 2026
05 May 2026

(لاہور نیوز) بھارتی پنجاب کے وزیراعلیٰ بھگونت مان بھی دنیا نیوز کے پروگرام 'مذاق رات' اور اس کے میزبان عمران اشرف کے مداح نکلے۔

بھارتی پنجاب کے وزیر اعلیٰ بھگونت مان سیاست میں آنے سے پہلے ایک مشہور کامیڈین تھے، ان کا کہنا ہے کہ وہ  مذاق رات  کو دیکھتے ہیں اور اس میں ہونے والی حاضر جوابی اور عوامی مسائل پر طنز و مزاح کو سراہتے ہیں۔

بھگونت مان کا کہنا ہے کہ عمران اشرف اپنے شو میں عام آدمی کی بات کو ہلکے پھلکے انداز میں مؤثر طریقے سے پیش کرتے ہیں اور عوامی دلچسپی کا مرکز بنے رہتے ہیں۔

حال ہی میں بھارتی پنجاب اسمبلی میں اپنے خطاب کے دوران انہوں نے دنیا نیوز کے پروگرام  مذاق رات  کا تذکرہ کیا جو وائرل ہو گیا، اپنے خطاب میں انہوں نے کہا کہ مذاق رات میں ایک خاتون آئی، میزبان عمران اشرف نے خاتون سے پوچھا کہ آپ کا نام کیا ہے، جس پر خاتون نے کہا کہ غریبوں کا کوئی نام نہیں ہوتا، ہمیں تو ہر کوئی  اوئے  کہہ کر بلاتا ہے۔

بھگونت مان نے کہا کہ یہ بات میرے دل کو چھو گئی کہ غریبوں کا تو کوئی نام ہی نہیں لیتا، غریب آدمی کی اہلیہ کو سب کی بھابھی کہتے ہیں جبکہ امیر آدمی کی اہلیہ کو باجی، بہن جی یا بیبا جی کہتے ہیں، انہوں نے کہا کہ دنیا میں سب کی عزت ہونی چاہئے۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے