اپ ڈیٹس
  • 246.00 انڈے فی درجن
  • 383.00 زندہ مرغی
  • 555.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 40.94 قیمت فروخت : 41.02
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 278.60 قیمت فروخت : 279.10
  • یورو قیمت خرید: 327.37 قیمت فروخت : 327.96
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 378.80 قیمت فروخت : 379.48
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 201.86 قیمت فروخت : 202.22
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 204.29 قیمت فروخت : 204.65
  • سعودی ریال قیمت خرید: 74.27 قیمت فروخت : 74.40
  • اماراتی درہم قیمت خرید: 75.86 قیمت فروخت : 76.00
  • کویتی دینار قیمت خرید: 909.71 قیمت فروخت : 911.35
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 489600 دس گرام : 419700
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 448797 دس گرام : 384722
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 8046 دس گرام : 6905
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
کھیل

بابراعظم پاکستان کے بہترین پلیئر اور بیٹر ہیں: شان مسعود

07 May 2026
07 May 2026

(ویب ڈیسک) پاکستان ٹیسٹ ٹیم کے کپتان شان مسعود کا کہنا ہے کہ بابراعظم پاکستان کے بہترین پلیئر اور بیٹر ہیں اور جب بھی بابراعظم رنز کرتا ہے تو اس سے ان میں اعتماد آتاہے۔

ڈھاکا میں پریس کانفرس کرتے ہوئے ٹیسٹ ٹیم کے کپتان شان مسعود نے کہا کہ امید کرتے ہیں کہ بابر نے جیسے پی ایس ایل میں رنز بنائے ویسے ہی وہ ٹیسٹ سیریز میں بنائے۔شان مسعود نے کہا کہ یہ اچھی بات ہے کہ ہمارے کوچز وہ ہیں جن کےساتھ ہم کھیلے بھی ہیں۔

انہوں نے کہا کہ بنگلا دیش کی اپنی اسٹرینتھ ہے اور ہماری اپنی اسٹرینتھ ہے، ہم کسی اپوزیشن کو آسان نہیں لیتے، ہم بنگلا دیش کے خلاف ان کی ہوم کنڈیشن میں کھیل رہے ہیں اور یہ ہمارے لئے چیلنج ہے۔

قومی ٹیسٹ ٹیم کے کپتان نے کہا کہ ہمارا اسکواڈ اچھا ہے،اب اس بات پر منحصر ہے کہ کون 10 دنوں میں اچھی کرکٹ کھیلتا ہے، ہم پچ کا فائنل جائزہ لیں گےاور اس کے بعد پلیئنگ الیون کا فیصلہ کریں گے۔
شان مسعود نے کہا کہ پچ ایسی لگ رہی ہے کہ جس پر پیسرز کو زیادہ مدد ملے گی اور پچ کے اوپر ابھی تک گھاس نظر آرہی ہے۔

اپنی بات کو جاری رکھتے ہوئے شان مسعود نے کہا کہ بنگلا دیش کے پاس اچھا باؤلنگ اٹیک ہے ،امید ہے کہ ان کے خلاف اچھے رنز کریں گے، ہم نے اسکواڈ ہی ایسا بنایا ہے کہ جیسی کنڈیشن آئے ویسے پلیئنگ الیون کھلائیں۔

شان مسعود کا کہنا تھا کہ ہمارے ٹاپ آرڈر میں جو تبدیلیاں آئی ہیں وہ انجریز کی وجہ سے آئی ہیں، مڈل آرڈر کسی بھی ٹیم کا انجن ہوتا ہے۔

انہوں نے کہا کہ ٹیسٹ کرکٹ میں میسج بڑا کلیئر ہوتا ہے کہ جب تک 20 وکٹیں نہیں لیتےتو میچ نہیں جیت سکتے، ٹیسٹ میچ میں باؤلرز کا بڑا کردار ہوتا ہے اور مجھے اپنے باؤلرز پر پورا بھروسہ ہے۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے