اپ ڈیٹس
  • 246.00 انڈے فی درجن
  • 383.00 زندہ مرغی
  • 555.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 278.65 قیمت فروخت : 279.15
  • یورو قیمت خرید: 326.52 قیمت فروخت : 327.10
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 376.90 قیمت فروخت : 377.57
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 201.60 قیمت فروخت : 201.96
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 204.89 قیمت فروخت : 205.26
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.77 قیمت فروخت : 1.77
  • سعودی ریال قیمت خرید: 74.28 قیمت فروخت : 74.42
  • اماراتی درہم قیمت خرید: 75.87 قیمت فروخت : 76.01
  • کویتی دینار قیمت خرید: 909.43 قیمت فروخت : 911.06
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 477200 دس گرام : 409200
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 437430 دس گرام : 375097
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 7677 دس گرام : 6589
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
کھیل

پاکستان آسٹریلیا ون ڈے سیریز2026: آسٹریلوی ٹیم 23 مئی کو پاکستان پہنچے گی

07 May 2026
07 May 2026

(لاہور نیوز) پاکستان اور آسٹریلیا کے درمیان تین میچوں پر مشتمل ون ڈے انٹرنیشنل سیریز کا شیڈول جاری کر دیا گیا ہے۔ آسٹریلیا کی ٹیم 23 مئی کو اسلام آباد پہنچے گی جبکہ سیریز کا آغاز 30 مئی سے ہوگا۔

پہلا ون ڈے انٹرنیشنل 30 مئی کو راولپنڈی کرکٹ سٹیڈیم میں کھیلا جائے گا۔ سیریز کے دوسرے اور تیسرے میچز 2 اور 4 جون کو قذافی سٹیڈیم میں منعقد ہوں گے۔

تمام میچز شام 4 بج کر 30 منٹ پر شروع ہوں گے جبکہ ٹاس شام 4 بجے کیا جائے گا۔

یہ سیریز مارچ اور اپریل 2022 کے بعد آسٹریلیا کی پاکستان میں پہلی ون ڈے انٹرنیشنل سیریز ہوگی۔ اس سے قبل آسٹریلوی ٹیم جنوری 2025 میں ٹی ٹوئنٹی سیریز جبکہ آئی سی سی چیمپئنز ٹرافی 2025 کے سلسلے میں بھی پاکستان کا دورہ کر چکی ہے۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے