05 May 2026
(لاہور نیوز) پاکستان قومی ہاکی ٹیم کا تربیتی کیمپ نیشنل ہاکی سٹیڈیم میں شروع ہو گیا، جو 5 جون تک جاری رہے گا۔
ہیڈ کوچ منظور الحسن کے مطابق کیمپ کے پہلے مرحلے میں 12 اور 13 مئی کو کھلاڑیوں کو شارٹ لسٹ کیا جائے گا جبکہ دنیا کے مختلف ممالک میں ہاکی لیگ کھیلنے والے کھلاڑی 15 مئی تک کیمپ کو جوائن کریں گے۔
انہوں نے بتایا کہ ابتدائی مرحلے میں کھلاڑیوں کی فٹنس اور مختلف ڈرلز پر کام کیا جائے گا، ٹیم کا ہدف ہاکی ورلڈ کپ اور ایشین گیمز میں کامیابی حاصل کرنا ہے۔
اس موقع پر کوچ خواجہ جنید نے کہا کہ کیمپ میں کھلاڑیوں کی سکلز کو بہتر بنانے پر خصوصی توجہ دی جائے گی، امید ہے کہ پرو ہاکی لیگ کے تیسرے اور چوتھے مرحلے میں قومی ٹیم بہتر کارکردگی دکھائے گی۔
