اپ ڈیٹس
  • 246.00 انڈے فی درجن
  • 383.00 زندہ مرغی
  • 555.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 278.65 قیمت فروخت : 279.15
  • یورو قیمت خرید: 326.52 قیمت فروخت : 327.10
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 376.90 قیمت فروخت : 377.57
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 201.60 قیمت فروخت : 201.96
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 204.89 قیمت فروخت : 205.26
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.77 قیمت فروخت : 1.77
  • سعودی ریال قیمت خرید: 74.28 قیمت فروخت : 74.42
  • اماراتی درہم قیمت خرید: 75.87 قیمت فروخت : 76.01
  • کویتی دینار قیمت خرید: 909.43 قیمت فروخت : 911.06
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 477200 دس گرام : 409200
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 437430 دس گرام : 375097
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 7677 دس گرام : 6589
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
کھیل

سری لنکا نے پاکستان کی سہ ملکی ون ڈے سیریز میں شرکت کی تصدیق کر دی

06 May 2026
06 May 2026

(ویب ڈیسک) پاکستان میں متوقع سہ ملکی ون ڈے سیریز کے لیے سری لنکا نے شرکت کی باضابطہ تصدیق کر دی، جس کے بعد ایونٹ کے انعقاد کی تیاریاں تیز کر دی گئی ہیں۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق یہ سہ ملکی سیریز پاکستان کرکٹ ٹیم، سری لنکا کرکٹ ٹیم اور انگلینڈ کرکٹ ٹیم کے درمیان کھیلی جائے گی جس کا مقصد آئندہ آئی سی سی ورلڈ کپ 2027 کی تیاریوں کو بہتر بنانا ہے۔

ذرائع کے مطابق سری لنکا کرکٹ بورڈ نے اس سیریز میں شرکت پر رضامندی ظاہر کر دی ہے جبکہ انگلینڈ کی ٹیم کی شرکت بھی متوقع ہے اور تمام بورڈز کے درمیان شیڈول کو حتمی شکل دینے کے لیے مشاورت جاری ہے۔

رپورٹس میں کہا گیا ہے کہ یہ سیریز رواں سال اکتوبر تا نومبر کے دوران پاکستان میں کھیلی جائے گی جبکہ میچز کے لیے لاہور اور کراچی کو ممکنہ وینیوز کے طور پر زیر غور لایا جا رہا ہے۔

مزید بتایا گیا ہے کہ سری لنکن ٹیم اس دورے کے دوران محدود اوورز سیریز سے قبل ٹی ٹوئنٹی میچز بھی کھیل سکتی ہے جبکہ بعد میں ٹیسٹ سیریز بھی شیڈول کا حصہ بن سکتی ہے۔

یاد رہے کہ پاکستان اس سے قبل بھی سہ ملکی سیریز کی کامیاب میزبانی کر چکا ہے اور یہ مجوزہ سیریز عالمی کپ سے قبل ٹیموں کے لیے اہم تیاری ثابت ہو گی۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے