اپ ڈیٹس
  • 246.00 انڈے فی درجن
  • 368.00 زندہ مرغی
  • 533.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 40.86 قیمت فروخت : 40.93
  • یورو قیمت خرید: 327.13 قیمت فروخت : 327.71
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 378.99 قیمت فروخت : 379.67
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 201.07 قیمت فروخت : 201.43
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 205.16 قیمت فروخت : 205.53
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.78 قیمت فروخت : 1.79
  • کویتی دینار قیمت خرید: 910.04 قیمت فروخت : 911.67
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 482200 دس گرام : 413400
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 442013 دس گرام : 378947
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 7876 دس گرام : 6759
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
کھیل

پہلا ون ڈے: پاکستان ویمنز ٹیم نے زمبابوے کو 168 رنز سے شکست دیدی

04 May 2026
04 May 2026

(لاہورنیوز) آئی سی سی ویمنز چیمپیئن شپ کے پہلے ایک روزہ میچ میں پاکستانی ویمنز ٹیم نے زمبابوے کو 168 رنز سے شکست دیدی.

مہمان ٹیم 331 رنز کے ہدف کے تعاقب میں36.4 اوورز میں 162 رنز بناکر ڈھیر ہوگئی، بیلوڈ بیزا 53 رنز کیساتھ نمایاں رہیں، کیلس ایندھلوو 31، کپتان نومویلو سیباندا 17 رنز بناسکیں۔

قبل ازیں نیشنل کرکٹ سٹیڈیم کراچی میں کھیلے گئے میچ میں زمبابوے کی جانب سے دعوت پر پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے پاکستان ویمنز ٹیم نے مقررہ 50 اوورز میں 5 وکٹوں کے نقصان پر 330 رنز بنائے۔

پاکستانی اوپنرز نے ٹیم کو 162 رنز کا مضبوط آغاز فراہم کیا، جہاں گل فیروزہ 50 رنز بنا کر آؤٹ ہوئیں۔ دوسری جانب اوپنر صدف شمس نے انتہائی ذمہ دارانہ بیٹنگ کا مظاہرہ کرتے ہوئے 130 گیندوں پر 98 رنز کی عمدہ اننگز کھیلی، تاہم وہ اپنی سنچری مکمل کرنے میں ناکام رہیں۔

 

مڈل آرڈر میں سدرا امین نے جارحانہ انداز اپنایا اور صرف 59 گیندوں پر 90 کے اسٹرائیک ریٹ سے 67 رنز جوڑے، اننگز کے آخری لمحات میں ناجیہ علوی نے دھواں دھار بیٹنگ کرتے ہوئے محض 30 گیندوں پر 56 رنز بنا کر اسکور بورڈ کو متحرک رکھا اور وہ ناٹ آؤٹ رہیں۔

عائشہ ظفر نے 3 اور عالیہ ریاض نے 2 رنز بنائے جبکہ کپتان فاطمہ ثنا 11 رنز کے ساتھ کریز پر موجود رہیں۔ پاکستان کی جانب سے اس بڑی اننگز میں 43 اضافی رنز بھی شامل تھے۔

زمبابوے کی جانب سے پریشس مارانگے سب سے کامیاب باؤلر رہیں جنہوں نے 10 اوورز میں 39 رنز دے کر 3 کھلاڑیوں کو پویلین کی راہ دکھائی۔ ان کے علاوہ کڈزئی چیگورا اور نومویلو سیبانڈا نے ایک ایک وکٹ حاصل کی۔ 

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے