اپ ڈیٹس
  • 246.00 انڈے فی درجن
  • 383.00 زندہ مرغی
  • 555.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 40.94 قیمت فروخت : 41.02
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 278.60 قیمت فروخت : 279.10
  • یورو قیمت خرید: 327.37 قیمت فروخت : 327.96
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 378.80 قیمت فروخت : 379.48
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 201.86 قیمت فروخت : 202.22
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 204.29 قیمت فروخت : 204.65
  • سعودی ریال قیمت خرید: 74.27 قیمت فروخت : 74.40
  • اماراتی درہم قیمت خرید: 75.86 قیمت فروخت : 76.00
  • کویتی دینار قیمت خرید: 909.71 قیمت فروخت : 911.35
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 489600 دس گرام : 419700
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 448797 دس گرام : 384722
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 8046 دس گرام : 6905
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
پنجاب گورنمنٹ

لاہور میں نقشہ منظوری کا خودکار نظام مسائل کا شکار

07 May 2026
07 May 2026

(لاہور نیوز) لاہور میں نقشہ منظوری کے خودکار نظام “ای بز” کو درپیش مسائل کے باعث شہریوں کو تاخیر اور مشکلات کا سامنا ہے۔

ذرائع کے مطابق ایل ڈی اے کے تحت ون ونڈو سیل پر زیر التوا درخواستوں کا دورانیہ بڑھ کر 18 دن تک پہنچ گیا ہے، جس پر اعلیٰ حکام  نے تشویش کا اظہار کیا ہے۔

معلومات کے مطابق ای بز سسٹم پر مناسب توجہ نہ دینے اور کیسز کو غیر ضروری طور پر التوا میں ڈالنے کے باعث چیف سیکرٹری آفس نے بھی ناراضی کا اظہار کیا ہے، اسی صورتحال کے باعث متعلقہ اجلاس میں ایل ڈی اے افسران کو سبکی کا سامنا کرنا پڑا۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ شہریوں کی درخواستوں کو مختلف دفاتر، خصوصاً ٹاؤن پلاننگ اور ڈائریکٹر آرکیٹیکٹ آفس کے درمیان بار بار منتقل کیا جا رہا ہے، جس سے منظوری کا عمل مزید سست ہو گیا ہے اور سسٹم میں رکاوٹیں پیدا ہو رہی ہیں۔

مزید بتایا گیا ہے کہ ایل ڈی اے حکام، آئی ٹی ونگ اور پی آئی ٹی بی کے درمیان بھی باہمی الزام تراشی شروع ہو گئی ہے، جس سے نظامی بہتری کے بجائے پیچیدگیاں بڑھ رہی ہیں۔

حکام کے مطابق ای بز سسٹم کا مقصد نقشہ منظوری کے عمل کو تیز اور شفاف بنانا تھا، تاہم موجودہ صورتحال میں یہ نظام شہریوں کیلئے سہولت کے بجائے تاخیر کا باعث بن رہا ہے۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے