اپ ڈیٹس
  • 246.00 انڈے فی درجن
  • 383.00 زندہ مرغی
  • 555.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 278.65 قیمت فروخت : 279.15
  • یورو قیمت خرید: 326.52 قیمت فروخت : 327.10
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 376.90 قیمت فروخت : 377.57
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 201.60 قیمت فروخت : 201.96
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 204.89 قیمت فروخت : 205.26
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.77 قیمت فروخت : 1.77
  • سعودی ریال قیمت خرید: 74.28 قیمت فروخت : 74.42
  • اماراتی درہم قیمت خرید: 75.87 قیمت فروخت : 76.01
  • کویتی دینار قیمت خرید: 909.43 قیمت فروخت : 911.06
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 477200 دس گرام : 409200
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 437430 دس گرام : 375097
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 7677 دس گرام : 6589
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
جرم وانصاف

سی سی ڈی کاہنہ کے مبینہ پولیس مقابلے میں ریکارڈ یافتہ ڈاکو ہلاک

07 May 2026
07 May 2026

(لاہور نیوز) پرانا کاہنہ کے علاقے میں سی سی ڈی کاہنہ اور مبینہ ڈاکوؤں کے درمیان پولیس مقابلے کے نتیجے میں ایک ملزم ہلاک ہوگیا۔

پولیس ذرائع کے مطابق سی سی ڈی کاہنہ نے خفیہ اطلاع پر ایک ڈیرے پر چھاپہ مارا جہاں ریکارڈ یافتہ ملزمان موجود تھے۔ چھاپے کے دوران ملزمان نے پولیس پارٹی پر فائرنگ کردی، جس پر اہلکاروں نے جوابی کارروائی کی۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ فائرنگ کے تبادلے میں ایک مبینہ ڈاکو زخمی حالت میں گرفتار ہوا، جسے فوری طور پر ہسپتال منتقل کیا گیا، تاہم وہ زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے دم توڑ گیا۔

ہلاک ہونے والے ملزم کی شناخت محمد علی کے نام سے ہوئی ہے۔ پولیس کے مطابق ملزم ڈکیتی اور چوری کی متعدد وارداتوں میں مطلوب تھا۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے