اپ ڈیٹس
  • 246.00 انڈے فی درجن
  • 368.00 زندہ مرغی
  • 533.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 40.86 قیمت فروخت : 40.93
  • یورو قیمت خرید: 327.13 قیمت فروخت : 327.71
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 378.99 قیمت فروخت : 379.67
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 201.07 قیمت فروخت : 201.43
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 205.16 قیمت فروخت : 205.53
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.78 قیمت فروخت : 1.79
  • کویتی دینار قیمت خرید: 910.04 قیمت فروخت : 911.67
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 482200 دس گرام : 413400
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 442013 دس گرام : 378947
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 7876 دس گرام : 6759
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
پنجاب گورنمنٹ

معرکۂ حق صرف جنگی جیت نہیں، خودمختاری اور امن کا پیغام ہے، سپیکر پنجاب اسمبلی

06 May 2026
06 May 2026

(لاہور نیوز) سپیکر پنجاب اسمبلی ملک محمد احمد خان نے کہا ہے کہ معرکۂ حق صرف جنگی جیت نہیں، خودمختاری اور امن کا پیغام ہے۔

 سپیکر پنجاب اسمبلی ملک محمد احمد خان کا کہنا تھا کہ معرکۂ حق کسی ایک دن کی تقریب نہیں بلکہ پاکستان کی عزت، خودمختاری اور قومی وقار کی علامت ہے، وہ جنگوں کے حامی نہیں اور بارود و انسانی جانوں کے ضیاع سے خوف محسوس کرتے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ وہ اپنے بچوں کیلئے تعلیم اور صحت جیسے بنیادی حقوق دیکھنا چاہتے ہیں اور خطے میں جنگی مناظر، خصوصاً فلسطین اور ایران کی صورتحال، تشویش کا باعث بنتی ہے، اگر یہی حالات لاہور میں ہوں تو کیا ہو گا؟

سپیکر  نے کہا کہ پاکستان  نے دہشت گردی کے خلاف بڑی قربانیاں دی ہیں اور بغیر شواہد الزامات لگانا ناانصافی ہے، پاکستان نے ہمیشہ ثبوت مانگے مگر فراہم نہیں کئے گئے۔

انہوں نے بتایا کہ وزیراعظم محمد شہباز شریف کی قیادت میں حکومت نے سفارتی سطح پر مؤثر کردار ادا کیا جبکہ عسکری قیادت نے ملکی دفاع کو یقینی بنایا، انہوں نے پاکستانی میڈیا کے ذمہ دارانہ کردار کو بھی سراہا۔

ملک محمد احمد خان کا کہنا تھا کہ پاکستان کسی بھی جارحیت کا جواب دینے کی صلاحیت رکھتا ہے، تاہم اصل ترجیح امن، خودمختاری اور عوام کی فلاح ہے، کسی بھی بڑے تنازع، خصوصاً ایٹمی جنگ، کے نتائج پوری انسانیت کیلئے تباہ کن ہو سکتے ہیں۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے