اپ ڈیٹس
  • 246.00 انڈے فی درجن
  • 368.00 زندہ مرغی
  • 533.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 40.86 قیمت فروخت : 40.93
  • یورو قیمت خرید: 327.13 قیمت فروخت : 327.71
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 378.99 قیمت فروخت : 379.67
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 201.07 قیمت فروخت : 201.43
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 205.16 قیمت فروخت : 205.53
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.78 قیمت فروخت : 1.79
  • کویتی دینار قیمت خرید: 910.04 قیمت فروخت : 911.67
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 482200 دس گرام : 413400
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 442013 دس گرام : 378947
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 7876 دس گرام : 6759
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
پنجاب گورنمنٹ

مون سون کے دوران مسائل سے بچنے کیلئے مشینری فراہم کی جا رہی ہے: وزیر ہاؤسنگ پنجاب

06 May 2026
06 May 2026

(لاہور نیوز) وزیر ہاؤسنگ پنجاب بلال یاسین نے کہا ہے کہ مون سون سیزن سے قبل نکاسی آب کے نظام کو مؤثر بنانے کے لیے حکومت پنجاب نے مشینری اور آلات کی فراہمی کا عمل تیز کر دیا ہے۔

بلال یاسین کے مطابق مشینری کی جلد از جلد فراہمی یقینی بنائی جا رہی ہے تاکہ بارشوں کے دوران شہری علاقوں میں مسائل سے بچا جا سکے۔

انہوں نے بتایا کہ 937 مختلف اقسام کی مشینری اور آلات مرحلہ وار صوبے کے 41 اضلاع میں فراہم کیے جا رہے ہیں۔ ان میں ڈی واٹرنگ سیٹس، سیور سکر مشینیں، جیٹنگ مشینیں اور ٹریکٹر ٹرالیاں شامل ہیں۔ اس کے علاوہ واٹر باؤزرز، ڈمپبرز، ونچنگ مشینری، وہیل ایکسکویٹرز اور کرینز بھی فراہم کی جا رہی ہیں۔

وزیر ہاؤسنگ نے ہدایت کی کہ حساس اور اہم علاقوں میں جاری ترقیاتی کاموں کو 30 جون تک ہر صورت مکمل کیا جائے تاکہ مون سون کے دوران کسی قسم کی دشواری کا سامنا نہ کرنا پڑے۔

اس موقع پر سیکرٹری ہاؤسنگ نورالامین مینگل اور دیگر متعلقہ افسران بھی موجود تھے۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے