اپ ڈیٹس
  • 246.00 انڈے فی درجن
  • 368.00 زندہ مرغی
  • 533.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 40.86 قیمت فروخت : 40.93
  • یورو قیمت خرید: 327.13 قیمت فروخت : 327.71
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 378.99 قیمت فروخت : 379.67
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 201.07 قیمت فروخت : 201.43
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 205.16 قیمت فروخت : 205.53
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.78 قیمت فروخت : 1.79
  • کویتی دینار قیمت خرید: 910.04 قیمت فروخت : 911.67
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 482200 دس گرام : 413400
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 442013 دس گرام : 378947
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 7876 دس گرام : 6759
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
پنجاب گورنمنٹ

اچھرہ واقعہ: والدین کی ذہنی و سماجی کیفیت پر تحقیق کا آغاز

06 May 2026
06 May 2026

(لاہور نیوز) اچھرہ واقعے کے تناظر میں چائلڈ پروٹیکشن بیورو نے والدین کی ذہنی و سماجی کیفیت پر ریسرچ کا آغاز کر دیا۔

پنجاب اسمبلی میں اظہارِ خیال کرتے ہوئے سارہ احمد کا کہنا تھا کہ اس تحقیق کی جامع رپورٹ جلد ایوان میں پیش کی جائے گی، تاکہ مسئلے کی جڑ تک پہنچ کر دیرپا حل نکالا جا سکے، انہوں نے اپوزیشن رکن کی جانب سے دی گئی تجویز کو سراہتے ہوئے کہا کہ چائلڈ پروٹیکشن بیورو تمام اسٹیک ہولڈرز کے ساتھ مل کر مشترکہ حکمتِ عملی ترتیب دے گا۔

چیئرپرسن نے بریفنگ دیتے ہوئے بتایا کہ بیورو ماضی میں بھی غیر محفوظ حالات میں چھوڑے گئے نومولود بچوں کو بروقت ریسکیو کرنے میں فعال کردار ادا کرتا رہا ہے، ان بچوں کی کفالت اور گود لینے کے عمل کو قانونی طریقہ کار کے تحت جاری رکھا گیا ہے تاکہ انہیں محفوظ اور مستحکم مستقبل فراہم کیا جا سکے۔

سارہ احمد نے مزید کہا کہ چائلڈ پروٹیکشن بیورو بچوں کے تحفظ، عوامی آگاہی اور تحقیق کے شعبوں میں اپنی کاوشیں مزید تیز کرے گا، انہوں  نے اس عزم کا اعادہ کیا کہ تحقیقاتی رپورٹ کی روشنی میں ایسی پالیسیاں تشکیل دی جائیں گی جو نہ صرف بچوں بلکہ والدین کی فلاح و بہبود کو بھی یقینی بنائیں۔

حکام کے مطابق، مجوزہ رپورٹ میں سماجی دباؤ، معاشی حالات اور نفسیاتی عوامل کا تفصیلی جائزہ لیا جائے گا، جس کی بنیاد پر جامع اور قابلِ عمل سفارشات مرتب کی جائیں گی۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے