اپ ڈیٹس
  • 246.00 انڈے فی درجن
  • 383.00 زندہ مرغی
  • 555.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 40.94 قیمت فروخت : 41.02
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 278.60 قیمت فروخت : 279.10
  • یورو قیمت خرید: 327.37 قیمت فروخت : 327.96
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 378.80 قیمت فروخت : 379.48
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 201.86 قیمت فروخت : 202.22
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 204.29 قیمت فروخت : 204.65
  • سعودی ریال قیمت خرید: 74.27 قیمت فروخت : 74.40
  • اماراتی درہم قیمت خرید: 75.86 قیمت فروخت : 76.00
  • کویتی دینار قیمت خرید: 909.71 قیمت فروخت : 911.35
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 489600 دس گرام : 419700
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 448797 دس گرام : 384722
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 8046 دس گرام : 6905
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
پنجاب گورنمنٹ

معرکہ حق کے حوالے سے 8، 9 اور 10 مئی کو تقریبات منعقد ہوں گی، عظمی بخاری

06 May 2026
06 May 2026

(لاہور نیوز) وزیر اطلاعات پنجاب عظمیٰ بخاری نے معرکہ حق کے حوالے سے 8، 9 اور 10 مئی کو تقریبات کا اعلان کر دیا۔

پنجاب اسمبلی میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے وزیر اطلاعات پنجاب عظمیٰ بخاری  نے کہا کہ 8 اور 9 مئی کو لبرٹی گول چکر پر بڑا کنسرٹ کرنے جا رہے ہیں، جہاں قومی ترانے چلائیں گے۔

عظمیٰ بخاری  نے بتایا کہ 10 مئی کو وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز ایک شاندار تقریب میں شرکت کریں گی، اس وقت وزراء اور ایوان کے وہی خیالات ہیں جو ہر پاکستانی کے ہیں۔

صوبائی وزیر اطلاعات کا کہنا تھا کہ یہ ایک سال کامیابی کا سال ہے جو 10 مئی کو چند گھنٹوں میں حاصل کی گئی، اپنے سے 3 گنا بڑی فوج کو گھٹنوں پر آنے پر مجبور کیا، یہ پوری دنیا کے لئے ایک کیس سٹڈی ہے۔

عظمیٰ بخاری نے کہا کہ جنگیں صرف ساز و سامان سے نہیں لڑی جاتیں، جنگیں جذبے سے جیتی جاتی ہیں، پاکستان کی حفاظت کے لئے جو جذبہ پاک افواج کے پاس ہے وہ کسی کے پاس نہیں۔

انہوں نے کہا کہ میں شہداء کو اپنی اور وزیر اعلیٰ پنجاب کی جانب سے خراجِ تحسین پیش کرتی ہوں، اس دن کو باقاعدہ ایک جشن کی طرح منایا جائے گا۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے