اپ ڈیٹس
  • 236.00 انڈے فی درجن
  • 358.00 زندہ مرغی
  • 519.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • تولہ: 427436 دس گرام : 366457
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 397477 دس گرام : 340685
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 6902 دس گرام : 5916
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
جرم وانصاف

لیسکو شالامار سب ڈویژن کی کارروائی، 5 گھریلو و کمرشل میٹرز ضبط

07 May 2026
07 May 2026

(لاہور نیوز) لیسکو شالامار سب ڈویژن نے علاقے میں بجلی چوری کے خلاف کارروائی کرتے ہوئے ملک شاپ اور گھروں سے غیر قانونی کنکشن پکڑ لئے۔

ایکسین فیضان بٹ کی نگرانی میں کی گئی کارروائی کے دوران معلوم ہوا کہ ملک شاپ اور رہائشی گھروں میں ڈائریکٹ سپلائی کے ذریعے بجلی چوری کی جا رہی تھی۔

لیسکو ٹیم  نے موقع پر 5 گھریلو اور کمرشل میٹرز اتار لئے جبکہ تقریباً 60 کلوواٹ لوڈ غیر قانونی طور پر استعمال کیا جا رہا تھا۔

ایکسین شالیمار ڈویژن کے مطابق صارف کو 60 ہزار یونٹس پر مشتمل ڈٹیکشن بل چارج کر دیا گیا ہے، جبکہ مجموعی طور پر تقریباً 40 لاکھ روپے کا بل بھی عائد کیا گیا ہے۔

فیضان بٹ کے مطابق بجلی چوری کے معاملے کا استغاثہ متعلقہ تھانے کو بھی بھجوا دیا گیا ہے۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے