اپ ڈیٹس
  • 236.00 انڈے فی درجن
  • 358.00 زندہ مرغی
  • 519.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • تولہ: 427436 دس گرام : 366457
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 397477 دس گرام : 340685
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 6902 دس گرام : 5916
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
جرم وانصاف

شیرا کوٹ میں گھریلو تنازع پر بھائی کے ہاتھوں بھائی قتل

06 May 2026
06 May 2026

(لاہور نیوز) شیرا کوٹ میں گھریلو تنازع پر فائرنگ کے نتیجے میں چھوٹے بھائی نے بڑے بھائی کو قتل کر دیا۔

پولیس کے مطابق دونوں بھائیوں کے درمیان تلخ کلامی شدت اختیار کر گئی، جس پر ملزم  نے فائرنگ کر دی، جاں بحق ہونے والے شخص کی شناخت 40 سالہ یوسف ولد ظفر کے نام سے ہوئی ہے۔

واقعے کی اطلاع ملنے پر پولیس اور فرانزک ٹیم موقع پر پہنچ گئی، شواہد اکٹھے کر کے تحقیقات کا آغاز کر دیا گیا، بعد ازاں لاش کو قانونی کارروائی کے بعد ایمبولینس کے ذریعے مردہ خانے منتقل کر دیا گیا۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے