اپ ڈیٹس
  • 246.00 انڈے فی درجن
  • 383.00 زندہ مرغی
  • 555.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 278.65 قیمت فروخت : 279.15
  • یورو قیمت خرید: 326.52 قیمت فروخت : 327.10
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 376.90 قیمت فروخت : 377.57
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 201.60 قیمت فروخت : 201.96
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 204.89 قیمت فروخت : 205.26
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.77 قیمت فروخت : 1.77
  • سعودی ریال قیمت خرید: 74.28 قیمت فروخت : 74.42
  • اماراتی درہم قیمت خرید: 75.87 قیمت فروخت : 76.01
  • کویتی دینار قیمت خرید: 909.43 قیمت فروخت : 911.06
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 477200 دس گرام : 409200
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 437430 دس گرام : 375097
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 7677 دس گرام : 6589
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
جرم وانصاف

بشریٰ بی بی کی دائیں آنکھ کی بینائی میں خرابی، ہسپتال منتقل

06 May 2026
06 May 2026

(لاہور نیوز) تحریک انصاف کے بانی عمران خان کی اہلیہ بشریٰ بی بی کو آنکھ کے علاج کیلئے نجی ہسپتال منتقل کر دیا گیا۔

ذرائع  کے مطابق سابق وزیراعظم عمران خان کی اہلیہ بشریٰ بی بی کو میڈیکل ٹیم نے ابتدائی طبی معائنے کے بعد اڈیالہ جیل سے ہسپتال منتقل کیا ہے۔

اس سے قبل بشریٰ بی بی کی آنکھ کا پروسیجر مکمل کیا گیا تھا، اڈیالہ میں ہی میڈیکل ٹیم نے تین بار بشریٰ بی بی کی آنکھ کا پروسیجر مکمل ہونے کے بعد طبی معائنہ کیا تھا۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ بشریٰ بی بی کی آنکھ سے متعلق تکالیف اور مکمل طبی معائنہ، مزید علاج اور ٹیسٹ کیے جائیں گے، میڈیکل ٹیم کی جانب سے آپریشن کے دوسرے مرحلے سے متعلق بھی ایڈوائس کیا گیا ہے۔

واضح رہے کہ اس سے قبل 17 اپریل کو بشریٰ بی بی کی دائیں آنکھ کی بینائی متاثر ہونے کی شکایت پر سرجری مکمل کی گئی جس کے بعد انہیں دوبارہ جیل منتقل کر دیا گیا تھا۔

جیل ذرائع کا کہنا تھا کہ بشریٰ بی بی نے دائیں آنکھ کی بینائی میں خرابی کی شکایت کی تھی جس پر جیل انتظامیہ نے ماہرینِ چشم سے ان کا طبی معائنہ کرایا، معائنے کے دوران ان کی آنکھ میں "ریٹینل ڈیٹچمنٹ” کی تشخیص ہوئی جس پر ڈاکٹروں  نے انہیں فوری سرجری کا مشورہ دیا تھا۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے