اپ ڈیٹس
  • 246.00 انڈے فی درجن
  • 383.00 زندہ مرغی
  • 555.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 278.65 قیمت فروخت : 279.15
  • یورو قیمت خرید: 326.52 قیمت فروخت : 327.10
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 376.90 قیمت فروخت : 377.57
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 201.60 قیمت فروخت : 201.96
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 204.89 قیمت فروخت : 205.26
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.77 قیمت فروخت : 1.77
  • سعودی ریال قیمت خرید: 74.28 قیمت فروخت : 74.42
  • اماراتی درہم قیمت خرید: 75.87 قیمت فروخت : 76.01
  • کویتی دینار قیمت خرید: 909.43 قیمت فروخت : 911.06
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 477200 دس گرام : 409200
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 437430 دس گرام : 375097
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 7677 دس گرام : 6589
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
جرم وانصاف

لاہور میں آن لائن ٹیکسی سروسز کیلئے نیا سکیورٹی نظام متعارف

06 May 2026
06 May 2026

(لاہورنیوز) صوبائی دارالحکومت میں آن لائن ٹیکسی سروسز کے لیے نیا سکیورٹی نظام متعارف کروا دیا گیا ہے، جس کا مقصد شہریوں کو محفوظ سفری سہولت فراہم کرنا اور جرائم پیشہ عناصر کی شمولیت کو روکنا ہے۔

ڈی آئی جی آپریشنز فیصل کامران کا کہنا تھا کہ اب کسی بھی کریمنل ریکارڈ رکھنے والے شخص کو آن لائن ٹیکسی ڈرائیور بننے کی اجازت نہیں دی جائے گی۔ اس حوالے سے ڈرائیورز کے لیے پولیس کریکٹر سرٹیفکیٹ لازمی قرار دے دیا گیا ہے۔

لاہور پولیس اور معروف آن لائن ٹیکسی کمپنیز کے درمیان ایک اہم معاہدہ بھی طے پایا ہے، جس کے تحت تمام ڈرائیورز کا مکمل ڈیٹا پولیس کے ساتھ منسلک کر دیا گیا ہے۔ اس اقدام سے مشکوک افراد کی فوری شناخت اور کارروائی میں مدد ملے گی۔

حکام کے مطابق نئی بھرتیوں سے قبل ہر ڈرائیور کی مکمل پولیس ویریفکیشن لازمی ہوگی، جبکہ پہلے سے کام کرنے والے ڈرائیورز کا ریکارڈ بھی چیک کیا جا رہا ہے تاکہ کسی بھی خطرے کو بروقت روکا جا سکے۔

یہ اقدام حالیہ سکوٹی گرل واقعہ کے بعد سامنے آیا، جس میں سکیورٹی خدشات بڑھ گئے تھے۔ حکومت نے اس واقعے کے بعد سکیورٹی نظام کو مزید سخت اور مؤثر بنانے کی ہدایات جاری کی تھیں۔

  حکام نے آن لائن ٹیکسی کمپنیز کو نئی سکیورٹی پالیسی پر مکمل عملدرآمد یقینی بنانے کی ہدایت کی ہے، جبکہ خلاف ورزی کی صورت میں سخت کارروائی کا عندیہ بھی دیا گیا ہے۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے