اپ ڈیٹس
  • 236.00 انڈے فی درجن
  • 358.00 زندہ مرغی
  • 519.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • تولہ: 427436 دس گرام : 366457
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 397477 دس گرام : 340685
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 6902 دس گرام : 5916
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
جرم وانصاف

نواں کوٹ میں25 سالہ نوجوان قتل، ملزمان تاحال مفرور

06 May 2026
06 May 2026

(لاہور نیوز) نواں کوٹ کے علاقے میں 25 سالہ نوجوان کو مبینہ طور پر تشدد کرکے قتل کر دیا گیا، پولیس نے مقدمہ درج کر لیا تاہم ملزمان کی گرفتاری عمل میں نہ آ سکی۔

پولیس کے مطابق مقتول کی شناخت ولید اختر کے نام سے ہوئی ہے۔ مقتول کے والد کی مدعیت میں قتل کی دفعات کے تحت مقدمہ درج کیا گیا ہے۔

ایف آئی آر کے متن کے مطابق ولید اختر اپنی اہلیہ اور ساس کے ہمراہ شاپنگ کے لیے کوٹ کمبوہ گیا تھا جہاں نوید اور اطہر عباس نے اس پر گھونسوں اور لاتوں سے شدید تشدد کیا۔

واقعے کے بعد زخمی نوجوان کو تشویشناک حالت میں ہسپتال منتقل کیا گیا تاہم وہ جانبر نہ ہو سکا۔

اہل خانہ کا مؤقف ہے کہ مقدمہ درج ہونے کے باوجود پولیس تاحال ملزمان کو گرفتار نہیں کر سکی، جس پر انہوں نے انصاف کی فراہمی کا مطالبہ کیا ہے۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے