اپ ڈیٹس
  • 246.00 انڈے فی درجن
  • 368.00 زندہ مرغی
  • 533.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 40.86 قیمت فروخت : 40.93
  • یورو قیمت خرید: 327.13 قیمت فروخت : 327.71
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 378.99 قیمت فروخت : 379.67
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 201.07 قیمت فروخت : 201.43
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 205.16 قیمت فروخت : 205.53
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.78 قیمت فروخت : 1.79
  • کویتی دینار قیمت خرید: 910.04 قیمت فروخت : 911.67
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 482200 دس گرام : 413400
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 442013 دس گرام : 378947
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 7876 دس گرام : 6759
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
جرم وانصاف

سبزہ زار میں مبینہ پولیس مقابلہ، 40 مقدمات میں مطلوب ملزم زخمی حالت میں گرفتار

05 May 2026
05 May 2026

(لاہور نیوز) سبزہ زار کے علاقے میں کرائم کنٹرول ڈیپارٹمنٹ (سی سی ڈی) نے کارروائی کرتے ہوئے ایک خطرناک ملزم کو پولیس مقابلے کے بعد زخمی حالت میں گرفتار کر لیا۔

سی سی ڈی ذرائع کے مطابق گرفتار ملزم، جس کی شناخت ارسلان کے نام سے ہوئی ہے، تقریباً 40 مقدمات میں پولیس کو مطلوب تھا۔ ملزم کے خلاف ڈکیتی اور موٹر سائیکل چوری کے درجنوں کیسز درج تھے اور وہ عرصہ دراز سے قانون نافذ کرنے والے اداروں کو مطلوب تھا۔

کارروائی کے دوران پولیس نے ملزم کے قبضے سے اسلحہ اور چھینی گئی موٹر سائیکل بھی برآمد کر لی۔ حکام کا کہنا ہے کہ واقعہ کی سی سی ٹی وی فوٹیج بھی منظر عام پر آ چکی ہے، جس میں ملزم کو ماسک پہن کر موٹر سائیکل لے جاتے دیکھا جا سکتا ہے۔

پولیس کے مطابق گرفتار ملزم سنگین جرائم میں ملوث رہا ہے جبکہ اس کے دیگر ساتھیوں کی تلاش کے لیے کارروائیاں جاری ہیں۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے