(لاہور نیوز) پنجاب میں 24 گھنٹوں کے دوران 1354 ٹریفک حادثات میں10 افراد جاں بحق جبکہ 1500 سے زائد زخمی ہو گئے۔
ریسکیو 1122 کے مطابق صوبہ بھر میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 1354 ٹریفک حادثات رپورٹ ہوئے، جن کے نتیجے میں 10 افراد جاں بحق اور 1500 سے زائد زخمی ہو گئے، 633 شدید زخمیوں کو ابتدائی طبی امداد کے بعد مختلف ہسپتالوں میں منتقل کیا گیا جبکہ مجموعی طور پر 1526 افراد زخمی ہوئے۔
جاری اعداد و شمار کے مطابق زخمیوں میں 1220 مرد اور 306 خواتین شامل ہیں ریسکیو حکام نے بتایا کہ سب سے زیادہ حادثات لاہور میں 270 رپورٹ ہوئے، ملتان اور گوجرانوالہ میں 89، 89 حادثات پیش آئے۔
ترجمان کے مطابق حادثات میں 1446 موٹر سائیکلیں، 99 رکشے اور 148 کاریں شامل تھیں، جو ٹریفک حادثات کی بڑی وجہ بنیں، ریسکیو حکام نے شہریوں سے اپیل کی ہے کہ ٹریفک قوانین کی پابندی کریں اور احتیاطی تدابیر اختیار کریں تاکہ حادثات سے بچا جا سکے۔
